خطبات محمود (جلد 21) — Page 37
$ 1940 37 3 خطبات محمود خدام الاحمدیہ مؤذنوں کو درست اذان سکھائے یوم الحج سے کس طرح فائدہ اٹھانا چاہئے فرمودہ 19 جنوری 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے غالباً ایک سال کا عرصہ ہو ا خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ قادیان میں جو لوگ اذانیں دیتے ہیں ان کی اذانوں کی اصلاح کر دیں۔اب تو ان میں بہت سے مولوی فاضل بھی شامل ہو چکے ہیں۔خود ان کے صدر مولوی فاضل اور حافظ ہیں اس لئے یہ کام ان کے لئے بہت آسان ہے مگر اب یہ مرض بجائے کم ہونے کے زیادہ شاندار ہو رہا ہے۔ابھی جو اذان کہی گئی ہے یوں معلوم ہوتا تھا کہ مؤذن کے حلق میں آلو پھنسا ہوا ہے۔وہ ہر لفظ کو آؤں کہہ کر ادا کرتا ہے پہلے تو میں نے توجہ دلائی تھی کہ حق کو حایتا کہا جاتا ہے مگر آج صرف حی کہا گیا ہے یعنی دوسری یا ء اُڑ گئی ہے۔اذان کا درست طور پر یاد کر لینا معمولی سی بات ہے اور اس کے خوبصورت یا بد صورت ہونے کا طبائع پر اثر پڑتا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول سنایا کرتے تھے کہ ایک مسجد کے پاس ایک سکھ رئیس رہا کرتا تھا اس نے ایک دفعہ اس مسجد میں اذان دینے والے کو کچھ تحفہ دیا۔پگڑی اور دس بارہ روپے اسے دیئے اور کہا کہ یہ نذر ہے اس لئے کہ آپ آئندہ اذان