خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 165

$1940 165 خطبات محمود کوئی شخص ہنسی مذاق سے باز نہیں آتا تو وہ ہر گز انسان کہلانے کا مستحق نہیں بلکہ وہ مجسم شیطان ہے جو دنیا میں چل پھر رہا ہے۔دوسری بات جس کی طرف میں تمہیں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہی مسجد ہے جس میں خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک بہت بڑا نشان دکھایا۔آج سے پانچ دن پہلے اتوار کے روز اسی مسجد میں کھڑے ہو کر میں نے تمہیں اپنا یہ الہام سنایا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بادشاہ میری آنکھوں کے سامنے سے گزارا گیا اور پھر مجھے الہام ہوا کہ ایبڈی کینڈ (Abdicated) اور میں نے بتایا تھا کہ اس کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آتی ہے کہ کوئی بادشاہ اس جنگ میں معزول کیا جائے گا یا کسی معزول بادشاہ کے ذریعہ سے کوئی تغیر واقع ہو گا۔چنانچہ اس الہام پر ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے بیلجیئم کے بادشاہ لیوپولڈ کو نا گہانی طور پر معزول کروا دیا۔انگلستان کا امیر البحر کہتا ہے کہ میں رات کو اس کے پاس بیٹھا ہوا تھا مگر مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ صبح ہوتے ہیں اس نے یہ فیصلہ کر دینا ہے۔ایڈی کیٹڈ کے لغت میں یہ معنے لکھے ہیں کہ کوئی ایسا شخص جو اپنے اختیارات کو چھوڑ دے۔By Announcement ( کسی اعلان کے ذریعہ سے) or default یا عملاً اپنے فرائض منصبی کو ادانہ کر سکنے کے ذریعہ سے گویا یا تو وہ خود کہہ دے کہ میں بادشاہ نہیں رہایا ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ وہ بادشاہت کے فرائض ادا نہ کر سکے۔بعینہ یہی الفاظ بیلجیئم گورنمنٹ نے استعمال کئے ہیں اور اس نے کہا ہے کہ ہمارا بادشاہ جرمن قوم کے ہاتھ میں ہے اور وہ اب اپنے فرائض کو ادا نہیں کر سکتا۔پس اب بیلجیئم کی قانونی گورنمنٹ ہم ہیں نہ کہ لیوپولڈ۔پس " کے لوگوں کو جہاں کہیں ہوں لیوپولڈ کی بات نہیں ماننی چاہیے بلکہ ہماری بات ماننی چاہیئے۔تم غور کرو یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دکھایا۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیابی رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر دی اور منگل کی رات کو بغیر اس کے کہ کسی اور کو خبر ہو بیلجیئم کے بادشاہ نے اپنے آپ کو جرمنوں کے سپر د کر دیا۔کیا کوئی انسان ہے جو اس قسم کا غیب معلوم کر سکتا ہے؟ وہ لوگ جو اُس کے پہلو بہ پہلو ر ہے وہ جرنیل جو اس کے دائیں بائیں رہے اور وہ وزراء جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتے تھے وہ کہتے ہیں