خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 79

خطبات محمود 79 کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جلدی قبول کریں وہ پیدا نہیں ہو تا۔$ 1940 پس یہ فتنہ معمولی نہیں اور چونکہ آجکل پھر ان لوگوں میں ایک جوش نظر آتا ہے اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعت کو ہر جگہ غیر مبائعین کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اس کے متعلق سب سے پہلے میں تمام جماعتوں کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ ہر جماعت میں ایک سیکرٹری اصلاح مابین کے کام کے لئے مقرر کیا جائے جس کا یہ فرض ہو کہ وہ ان لوگوں سے ملے مجلے ، انہیں تبلیغ کرے، پر انا لٹریچر مہیا کرے اور جماعت کو اس لٹریچر سے آگاہ کرے۔مجھے حیرت آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ بعض نئے لوگ جو سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں وہ اس لٹریچر کا مطالعہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہی سوالات جو بیسیوں دفعہ حل ہو چکے ہیں وہ پھر پیش کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا جواب دیجئے۔حالانکہ ان سوالات کے متواتر جواب دیئے جاچکے ہیں اور وہ ان جوابات کے بعد خاموش ہو چکے ہیں۔لیکن اب اٹھارہ بیس سال کے بعد ان میں پھر جوش پیدا ہوا ہے اور وہ وہی سوالات دہرانے لگ گئے ہیں جن کے بیسیوں مرتبہ نہایت مسکت جوابات دیئے جاچکے ہیں۔پس ایک تو ہر جگہ ایک سیکرٹری مقرر کیا جائے جس کا یہ فرض ہو کہ وہ ان لوگوں سے ملے جلے، انہیں تبلیغ کرے، لٹریچر مہیا کرے اور اس لٹریچر کو نہ صرف خود پڑھے بلکہ دوسروں کو بھی پڑھنے کی تاکید کرے اور ایسے آدمی تیار کرے جو ان لوگوں کا مقابلہ کر سکیں اور جنہیں تمام ضروری حوالے اچھی طرح یاد ہوں۔دوسرے میں جماعتوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں جہاں غیر مبائعین موجود ہیں وہ ان کی لسٹیں مجھے بھجوا دیں تاکہ براہ راست ان کو مرکز سے بھی تبلیغی لٹریچر بھجوایا جاسکے۔یہ کام بہت جلد ہو جانا چاہیے اور اس میں کسی قسم کے تساہل اور سستی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔میں امید کرتا ہوں کہ جو جماعتیں کام کرنے کی روح اپنے اندر رکھتی ہیں وہ اس قسم کی لسٹوں کے بھجوانے میں دیر نہیں لگائیں گی اور فوراً اپنے اپنے مقام کے پیغامیوں کے ناموں اور ان کے مکمل پتوں سے بھی مجھے اطلاع دیں گی۔اگر انہیں صرف اتنا معلوم ہو کہ فلاں شہر یا گاؤں میں چند پیغامی رہتے ہیں تو وہ اتنا ہی لکھ دیں کہ فلاں شہر یا فلاں گاؤں میں بعض پیغامی رہتے ہیں۔ہم