خطبات محمود (جلد 21) — Page 78
$1940 78 خطبات محمود غلبہ ہو یا حضرت امام مالک کے ماننے والوں کا غلبہ ہو یا حضرت امام ابو حنیفہ کو ماننے والوں کو حکومت حاصل ہو تو یہ وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہہ دیں گے کہ : بعد از سید عبد القادر بزرگ توئی قصہ مختصر یا یا بعد از امام مالک بزرگ توئی قصہ مختصر بعد از امام ابوحنیفه بزرگ توئی قصہ مختصر یہ تو کثرت اور طاقتور لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں جیسے لوگ دیکھے ویسی بات کہہ دی۔گویا نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک ڈیوڑھی ہیں کہ جو گھر ہوا اس کے آگے اسے کھڑا کر دیا۔غرض ان کا اصل مقام مقام تنقیص ہے۔محمد صلی الم کی انہوں نے تنقیص کر دی کیونکہ یہ کہہ دیا کہ ان کی قوت قدسیہ سے کوئی اعلیٰ شاگر د پیدا نہیں ہو سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تنقیص انہوں نے کر دی کیونکہ آپ کے متعلق کہہ دیا کہ: بعد از علی بزرگ توئی قصہ مختصر امت محمدیہ کی تنقیص انہوں نے کر دی کیونکہ کہہ دیا کہ اس امت میں سے کسی کو کوئی بلند روحانی مقام حاصل نہیں ہو سکتا۔غرض ان کا کام تباہی اور بربادی ہے اور تعریف اپنی یہ کرتے ہیں کہ ہم غلو کرنے والے نہیں حالانکہ جس طرح غلو کرنے والا گنہگار ہو تا ہے اسی طرح تنقیص کرنے والا بھی گنہگار ہوتا ہے۔اگر کوئی محمدصلی ا یمن کو خدا کہہ دے تو وہ بھی ویسا ہی گنہگار ہو گا جیسے خدا کے متعلق کوئی کہہ دے کہ وہ بندہ ہے۔پس غلو اور تنقیص دونوں ہی گناہ ہوتے ہیں اور جیسے محمد صلی الی یکم کو خدا کہنا گناہ ہے اسی طرح خدا کو بندہ کہنا بھی گناہ ہے۔غرض ان کا فتنہ جب بھی سر اٹھائے گا امت محمدیہ کے لئے تباہی کا موجب بنے گا کیونکہ یہ اپنے عمل سے غیر احمدیوں کو ہدایت سے محروم رکھتے ہیں اور جب انہیں کہتے ہیں کہ تم بھی اچھے اور نیک ہو تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ سست ہو جاتے ہیں اور ان کے دل میں جو جوش پید ا ہونا چاہیئے