خطبات محمود (جلد 21) — Page 60
$1940 60 خطبات محمود الله میں نے وہ پڑھا ہے جو محمد (صلی علیہ) نے پڑھا تھا اور میں نے قرآن کریم پڑھا ہے۔گو محمد رسول اللہ صلی علیکم کا مقام اعلیٰ تھا اور میرا ادنی۔بے شک میں نے دنیا کا کوئی علم نہیں پڑھا مگر نہ پڑھنے کے باوجو د میرا دعویٰ ہے کہ دنیا کا کوئی علم نہیں کہ جس کے رو سے قرآن کریم یا اسلام پر اس کا کوئی بڑے سے بڑا ماہر کوئی اعتراض کرے اور میں اس کا جواب نہ دے سکوں۔یہ بات سن کر اس شخص کے ساتھی نے کہا کہ میں نے تم کو اشارہ نہ کیا تھا کہ ان کے جواب میں کوئی اور بات ہے اور میں نے تمہیں پہلے منع کیا تھا کہ یہ سوالات نہ کرو۔بعض پیغامی بھی یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔ایل۔ایل۔بی ہیں۔یہ کیا ہیں ؟ مجھے اقرار ہے کہ میرے پاس کوئی سند نہیں مگر پھر بھی میرا یہ دعویٰ ہے کہ مجھے قرآن کریم آتا ہے جو چاہے میرے اس دعویٰ کو پرکھ لے۔میں نے کبھی کسی سے یہ نہیں کہا کہ مجھے فلسفہ خوب آتا ہے مجھ سے پڑھ لو یا حساب بہت آتا ہے وہ پڑھ لو۔ہاں یہ ضرور کہا ہے کہ قرآن کریم مجھ سے ہی پڑھ سکتے ہو اور میر ا کسی اور علم کا ماہر نہ ہونا کوئی ہتک کی بات نہیں۔ایک نجار اگر لوہار کا کام نہیں جانتا تو اس میں اس کی کوئی ہتک نہیں یا اگر ایک جولا بانائی کا کام نہیں جانتا تو اسے جاہل نہیں کہا جا سکتا۔جو شخص جس فن کو جانتا ہے اس کے علم کا امتحان اسی فن میں کیا جا سکتا ہے اس سے باہر نہیں۔پس میرے قرآن کریم کے سوا کسی علم میں ماہر نہ ہونے کو کوئی اگر جہالت قرار دیتا ہے تو بڑے شوق سے دے میرے لئے اس میں ہتک کی کوئی بات نہیں۔لوگوں نے کوشش بھی کی ہے کہ مجھ سے دعوی کرائیں کہ میں مصلح موعود ہوں۔مگر میں نے کبھی اس کی ضرورت نہیں سمجھی۔مخالف کہتے ہیں آپ کے مرید آپ کو مصلح موعود کہتے ہیں مگر آپ خود دعوی نہیں کرتے۔مگر میں کہتا ہوں کہ مجھے دعوی کی ضرورت کیا ہے؟ اگر میں مصلح موعود ہوں تو میرے دعویٰ نہ کرنے سے میری پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آسکتا۔جب میرا عقیدہ یہ ہے کہ جو پیشگوئی غیر مامور کے متعلق ہو اس کے لئے دعویٰ کرنا ضروری نہیں ہو تا تو پھر دعویٰ کی مجھے کیا ضرورت ہے۔رسول کریم صلی الیم نے ریل کے متعلق پیشگوئی فرمائی تھی۔کیا ضروری ہے کہ ریل دعویٰ کرے؟ دجال کی پیشگوئی موجود ہے مگر کیا دجال کا دعویٰ کرنا ضروری ہے ؟ ہاں مامور کی پیشگوئی میں دعویٰ کی ضرورت ہوتی ہے۔