خطبات محمود (جلد 21) — Page 57
* 1940 57 خطبات محمود سچائی کے ساتھ واقعہ بیان کر دیا ہے جو اس قابل ہے کہ اس پر اعتبار کیا جائے۔لیکن مولوی محمد علی صاحب جو مضامین لکھتے ہیں اور جس رنگ میں نبی ماننے یا نہ ماننے کا سوال پیش کرتے ہیں اس میں ایک اخفاء کا پہلو نظر آتا ہے۔وہ کہتے ہیں اس سوال کو جانے دو کہ میں یا کوئی اور اس زمانہ میں کیا خیال کرتا تھا۔حالانکہ یہ سوال نہایت اہم ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آپ کے درجہ کے متعلق لوگوں کا کیا خیال تھا۔ایک شخص تو غلطی کر سکتا ہے ، دو کر سکتے ہیں، چار کر سکتے ہیں مگر جو مجموعی عقیدہ اس زمانہ میں پھیلا ہوا تھا اور جس کی اخبارات ، اشتہارات اور رسالوں میں اشاعت ہوتی رہتی تھی اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تردید نہیں کرتے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اس عقیدہ کو درست سمجھتے تھے ورنہ کیوں اس کی تردید نہ فرماتے۔یا اُس وقت جماعت میں جو لوگ بڑے تھے انہوں نے اس کار ڈکیوں نہ کیا؟ یہ باتیں مولوی محمد علی صاحب کی پوزیشن کو کمزور کرنے والی ہیں۔سچائی ہی ہے جو ہر میدان میں انسان کو کامیاب کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے لکھا تھا کہ مسیح ناصری زندہ ہے مگر بعد میں وفات پیش کی اور جب لوگوں نے اعتراض کیا تو آپ نے صاف طور پر فرمایا دیا کہ وہ میری غلطی تھی۔جب تک مجھے علم نہ تھا میں وہی کہتا رہا جو جمہور مسلمانوں کا عقیدہ تھا مگر جب اللہ تعالیٰ نے مجھے حقیقت سے آگاہ کر دیا تو میں نے اسے بیان کر دیا۔اسی طرح پہلے آپ لکھتے رہے کہ میں نبی نہیں ہوں مگر بعد میں نبوت کا دعویٰ کیا۔لوگوں نے اعتراض کیا تو یہ نہیں فرمایا کہ میرا تو پہلے بھی یہی مطلب تھا کہ میں نبی ہوں۔نہیں کا لفظ کاتب نے غلطی سے لکھ دیا بلکہ سادگی سے اقرار کر لیا کہ مسلمانوں کے پرانے عقیدہ کے مطابق میں اپنے آپ کو نبی نہیں سمجھتا تھا مگر خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح وحی نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہیں رہنے دیا۔اسی طرح اگر مولوی محمد علی صاحب بھی یہی پوزیشن اختیار کرتے تو ان پر بھی کوئی اعتراض نہ ہو سکتا مگر وہ تو کہتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی حضرت مرزا صاحب کو نبی نہیں سمجھا۔ایک طرف تو یہ لوگ ہم پر شرک کا الزام لگاتے ہیں دوسری طرف ان کا یہ حال ہے کہ نبیوں اور ماموروں کی طرف غلطی کا منسوب کرنا تو جائز سمجھتے ہیں مگر اپنی مریح غلطی ماننے کے لئے تیار نہیں۔حالانکہ صریح لکھے ہوئے حوالے موجو د ہیں۔ایسی واضح