خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 250

$1940 250 خطبات محمود کیا جائے۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے متعلق جو دعا کی تھی کہ الہی ان کو دین و دنیا دے وہ رڈ ہو گئی۔(2) دوسری دعا اس کے قول کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رد ہوئی کہ کر ان کی خود حفاظت۔” آپ فرماتے ہیں کہ خدا خود ان کی حفاظت کرے۔اب بھلا جو شخص مباہلہ سے ہلاک ہو سکتا ہے اس کی خدا کس طرح حفاظت کرے گا؟ (3) تیسری دعابزعم ان کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رد ہوئی “ ہو ان پہ تیری رحمت ” کیونکہ جو بے دین ہو ، جو لوگوں کو دھوکا و فریب دیتا رہتا ہو اور جو ٹریکٹ لکھنے والے کی تحریر کے مطابق حسن بن صباح کی چالیں چلتا رہتا ہو اس پر خدا تعالیٰ کی رحمت کس طرح ہو سکتی ہے؟ (4) چوتھی دعا بقول مصریوں کے اور پیغامیوں کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رد ہوئی کہ “ دے رُشد ”کیونکہ اس کے قول کے مطابق رُشد کی بجائے گمراہی اور ضلالت ہمارے حصہ میں آئی ہے۔(5) پانچویں دعا بقول مصریوں اور پیغامیوں کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رڑ ہوئی کہ 66 “ دے ہدایت۔“ (6) چھٹی دعا بقول ان کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رڈ ہوئی کہ “ دے عزت ” کیونکہ وہ میرے متعلق اسی ٹریکٹ میں لکھتا ہے کہ :۔جس پر اس قسم کے الزامات لگ جائیں اس کی تو اپنی پوزیشن خاک میں مل جاتی ہے جب تک وہ الزامات سے بریت ثابت نہ کرے۔66 گویا ان الزامات کی وجہ سے میری عزت خاک میں مل گئی اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دعا ( نَعُوذُ بِالله ) رڈ ہو گئی کہ خدایا ان کو عزت دے۔(7) ساتویں دعا بقول ان کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رد ہوئی کہ “ شیطاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو۔” (8) آٹھویں دعا بقول ان کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رد ہوئی کہ وو