خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 171

$ 1940 171 13 خطبات محمود (1) تحديث بالنعمت (2) تحریک جدید کے سالانہ جلسے (3) فتنے کس طرح مٹ سکتے ہیں (فرموده 7 جون 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”سب سے پہلے تو میں تحدیث بالنعمت کے طور پر اپنے گزشتہ خطبہ کے ایک فقرہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔میں نے بیان کیا تھا کہ گو شاہ بیلجیئم نے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ظاہر میں ہتھیار رکھے ہیں مگر کیا تعجب ہے کہ 24 اور 25 تاریخ کی درمیانی رات کو جب مجھے یہ الہام ہوا در حقیقت یہ فیصلہ اسی وقت کا ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اس وقت جبکہ وہ یہ سمجھوتہ کر رہا ہو مجھے بتا دیا ہو کہ یہ واقعہ ہو رہا ہے۔اس سلسلہ میں کل یا پرسوں کا تار ہے کہ بیلجیئم گور نمنٹ نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ جب بادشاہ نے ہتھیار رکھے ہیں اس سے دور روز قبل اس نے یہ سمجھوتہ کر لیا تھا کیونکہ 25 کو اس نے تار دیا تھا کہ میرے بیٹے جو فرانس میں ہیں انہیں سپین بھیج دیا جائے۔اس کے معنے یہی ہیں کہ 24 اور 25 کی درمیانی رات کو اس نے یہ فیصلہ کر لیا تھا اور یہی وہ رات ہے جب مجھے یہ الہام ہوا۔اس تار سے میرے خیال کی تصدیق ہو جاتی ہے۔