خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 85

$1940 85 خطبات محمود تو تحریک جدید کے ماتحت یہ ضروری کام بھی کیا جا رہا ہے کہ ایسے مبلغ تیار کیے جاتے ہیں جو ساری دنیا میں تبلیغ کا کام کر سکیں۔بعض علماء ہیں جن کو انگریزی پڑھانے کے علاوہ دینی علوم میں بھی وسعت پیدا کی جارہی ہے اور بعض انگریزی خواں ہیں جن کو عربی پڑھائی جاتی اور دینی علوم سکھائے جاتے ہیں تا وہ دونوں باہم سموئے جائیں اور ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔اس میں شک نہیں کہ انگریزی کے علاوہ اور بھی بہت سی زبانیں ہیں جن کا سیکھنا تبلیغ کے لئے ضروری ہے اور میری سکیم یہی ہے کہ مختلف زبانیں نوجوانوں کو سکھائی جائیں مگر سر دست انگریزی ہی سکھائی جاتی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اسی کے ذریعہ ہمارے لئے تبلیغ کا ایک نیا دروازہ کھل جائے گا اور ایک نیا طبقہ تبلیغ کے لئے ہمارے قریب ہو جائے گا۔فی الحال اس سکیم کے ماتحت 5 ، 6 گریجوایٹ اور 10، 12 مولوی فاضل تیار کیے جارہے ہیں۔مولوی فاضلوں کو فی الحال انٹرنس کا امتحان دلوایا گیا ہے اور انگریزی میں اس سے زیادہ قابلیت ان کے اندر پیدا کرنے کے سامان بھی کئے جا رہے ہیں۔ان واقفین میں سے ایک کو لنڈن بھیج کر میں نے انگریزی کی تعلیم دلوائی تھی اور اب اسے افریقہ کے ایک علاقہ میں کام کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔بظاہر دیکھنے والوں کو تو یہی نظر آرہا ہے کہ پچھلے دو تین سالوں میں نئے مشن نہیں کھولے گئے مگر حقیقت یہی ہے کہ تبلیغ کے لئے ایسے نوجوانوں کا تیار کیا جانا اشد ضروری ہے۔ابتداء میں ہم نے عارضی طور پر ایسے آدمی لگا لئے تھے جن کو دینی علوم کی واقفیت گہری نہ تھی اور اس میں شک نہیں کہ انہوں نے اپنے اخلاص کی وجہ سے اور سلسلہ کے اردو لٹریچر کی مدد سے جتنی تبلیغ وہ کر سکتے تھے اتنی کی اور بعض جگہ اس کے عملی نتائج بھی ظاہر ہوئے مگر ان سے غلطیاں بھی ہوئی تھیں۔مجھے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے بتایا کہ ایک ایسے ہی مبلغ نے کسی مسئلہ میں قیاس کر کے جواب دے دیا جو در حقیقت غلط تھا۔ان لوگوں سے عارضی کام لیا گیا مگر مستقل طور پر ایسے لوگوں سے کام نہیں لیا جا سکتا تھا۔ورنہ مختلف مقامات پر ایسا دین پیدا ہو جاتا جو احمدیت سے بالکل مختلف ہو تا۔ان لوگوں سے صرف آواز پہنچانے کا کام لے لیا گیا لیکن یہ ہمارا ضروری فرض ہے کہ ایسی جماعت تیار کریں جو دین سے واقف ہو اور باہر جا کر ایسی تعلیم پھیلائے جو احمدیت اور اسلام کی حقیقی تعلیم ہو اور ظاہر ہے کہ ایسی جماعت تیار کرنے کے لئے