خطبات محمود (جلد 21) — Page 321
$1940 320 خطبات محمود لیکن جو شخص ایسا کرتا ہے وہ مجھے کس چیز سے ڈرانا چاہتا ہے ؟ کیا اس سے کہ جماعت مرتد ہو جائے گی ؟ لیکن اگر میں کسی وقت بھی جماعت کے علیحدہ ہو جانے سے ڈر جاؤں تو اسی وقت کافر ہو جاؤں۔کیا اگر میں جماعت کی قدر اور عزت کرتا ہوں تو اس وجہ سے کہ یہ لا کھ دولاکھ لوگ ہیں۔ہر گز نہیں۔بلکہ اس وجہ سے کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بات کہتے ہیں لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کی بات کہنا چھوڑ دیں تو وہ بھی ایسے ہی ہو جائیں گے جیسے دوسرے غیر احمدی اور پھر میرے نزدیک ان کی کیا عزت ہو سکتی ہے؟ ایسے وقت میں انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رائے اپنے متعلق بدلنے کی کوشش کرے اور اس کے لئے نعروں کی ضرورت نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ کے حضور اپیل رات کی تاریکیوں میں اور اس کے آگے سجدوں میں گر گر کر رونے کی ہے صورت میں ہوتی ہے۔اس کے بعد ایک اور معاملہ ہے جس کے متعلق بھی میں اپنے خیالات کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں اور وہ بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی کی تلاشی کا واقعہ ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اس معاملہ میں بھی امور عامہ سے کچھ بے احتیاطیاں ہوئی ہیں۔اصل واقعات کے متعلق میں ابھی کوئی بات کرنا نہیں چاہتا کیونکہ وہ ابھی زیر تحقیق ہیں تاہم اس حد تک میں تحقیقات کر چکا ہوں کہ امور عامہ سے بعض غلطیاں ہوئی ہیں یا اگر محتاط الفاظ استعمال کروں تو بعض بے احتیاطیاں ہوئی ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ ان پر متنبہ ہوتے ان میں ایک چڑسی پیدا ہو گئی ہے۔اس کے متعلق بھی میں ایک کمیشن مقرر کرنے والا ہوں۔امور عامہ سے میں جواب طلبی کر چکا ہوں اور کاغذات میرے پاس پہنچ چکے ہیں۔ممکن ہے امور عامہ کے پاس کچھ اور دلائل بھی ہوں جو اس نے ابھی پیش نہ کئے ہوں اور کمیشن کے سامنے پیش کریں۔بہر حال جو جواب امور عامہ کی طرف سے دیا گیا ہے اس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ بے احتیاطی سے کام لیا گیا ہے۔ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اس لئے ہم ان اصولوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو خد اتعالیٰ نے مذہبی جماعتوں کے لئے مقرر کئے ہیں۔ہم کوئی مادر پدر آزاد جماعت نہیں ہیں کہ اپنے لئے خود کوئی قانون بناتے پھریں بلکہ ہمارے قانون اسلامی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے بنایا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے جو قانون انبیاء کی