خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 194 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 194

$ 1940 194 15 خطبات محمود اب دعاؤں کے سوا کوئی چارہ نہیں ایک بہت بڑا نشان جو حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا فرمودہ 21 جون 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت کو روزے رکھنے اور دعائیں کرنے کی تحریک کی تھی۔خصوصاً جمعہ کی نماز میں آخری رکعت کے رکوع کے بعد اور اس طرح روزوں کے اختتام پر بھی۔کل دوستوں نے روزہ رکھا مگر ایک حادثہ کی وجہ سے دعا کے لئے جمع نہ ہو سکے اور میں تو بیماری کی وجہ سے روزہ بھی نہ رکھ سکا بہر حال آئندہ روزوں میں ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ مساجد میں جمع ہو کر روزہ کھولیں اور وہیں اکٹھے ہو کر دعائیں کریں۔اسی طرح جمعہ کی نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔روزہ میں دعا کی قبولیت زیادہ ہوتی ہے جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔1 اسی طرح رسول کریم صلی اللہ کریم نے فرمایا ہے کہ جمعہ میں ایک ساعت ایسی آتی ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی دعائیں سنتا ہے۔2 پس ان وقتوں میں خصوصیت سے دعائیں کی جائیں۔اس دوران میں جنگ کی حالت اور بھی خراب ہو گئی ہے۔حکومت فرانس نے ہتھیار رکھ دیئے ہیں اور گو ابھی کوئی ایسی خبر نہیں آئی مگر جس رنگ میں کارروائی ہو رہی ہے شبہ ہے کہ جرمنی کوشش کرے گا کہ فرانس کا