خطبات محمود (جلد 21) — Page 193
1940ء 193 خطبات محمود نہیں۔ پس دعائیں کرو اور کرتے چلے جاؤ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ مظلوم کو طاقت دے، اس کی کمر کو قوت بخشے ، اس کے دماغ کو مضبوط بنائے اور اس کے اعضاء میں ایسی طاقت بھر دے کہ وہ ظالم کے ہاتھ کو بہادری سے روک سکے۔ ساتھ ہی تم ظالم کے لئے بھی دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ اسے ہدایت دے اور اسے ظلم ، دھوکا، فریب اور دغا سے بچائے۔ پس ہر ایک کے لئے دعا کرو تا خدا تعالیٰ کا فضل دنیا کی ہر قوم پر نازل ہو کیونکہ ایمان کسی ایک قوم کا حصہ نہیں بلکہ انگریز اور فرانسیسی اور جرمنی اور اطالوی اور روسی اور جاپانی سب اس کے حصہ دار ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی قوم بھی اس سے محروم رہے مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی قوم ظالم بن کر دنیا کو تباہ کر دے۔“ )الفضل 18 جون 1940ء الفضل 26 جولائی 1938ء 2 صحیح بخاری كتاب النكاح باب يقل الرجال ويكثر النساء 3 العنكبوت : 3 4 تذکرہ صفحہ 240 طبع چہارم 5 بخاری کتاب الاكراه باب يمين الرجل لصاحبه انه اخوه (الخ)