خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 448 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 448

$1940 447 خطبات محمود دل اس درد سے بھرے ہوئے ہیں کہ کاش ان کے پاس روپیہ ہوتا اور کاش وہ بھی کچھ مالی قربانی کر سکتے۔پس ایسے لوگوں کو بھی تحریک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ نہ انہیں توفیق ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں اور نہ ہی وہ عذر کر رہے ہیں۔تیسر اگر وہ وہ ہے جو چھ سال سے با قاعدہ چندے دے رہا ہے۔اس گروہ میں شامل ہونے والوں کو بھی در حقیقت کسی خاص تحریک کی ضرورت نہیں کیونکہ چھ سال گزر چکے اور ساتواں سال شروع ہو گیا ہے۔ایسی صورت میں کوئی نادان ہی ہو گا جو کمند کو اس وقت توڑ دے جب دو چار ہاتھ لب بام رہ جائے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنَكَاثًا 4 کہ تم اس عورت کی طرح مت بنو جو سوت کو کات کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا کرتی تھی۔اس کا مطلب یہی ہے کہ تم ایسانہ کرو کہ ایک نیک کام شروع کرو مگر پیشتر اس کے کہ وہ ختم ہو اُسے چھوڑ دو۔پس ایسے لوگوں کو بھی میرے نزدیک چنداں تحریک کی ضرورت نہیں۔وہ پہلے اس میں شامل ہو چکے ہیں اور میرے کہنے سے زیادہ ان کے گزشتہ چھ سال انہیں دھکے دے کر اس تحریک میں شامل کرنے کے لئے کافی ہیں۔اور جس کے دل میں کسی قسم کی قبض ہو گی اسے بھی اس کے پچھلے چھ سال تحریک کرنے کے لئے کافی ہوں گے۔اور وہ کہیں گے کہ کیا اگلے چار سالوں کی خاطر تم ہمیں بھی بر باد کرنے لگے ہو۔وہ چھ سال اسے کہیں گے کہ تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا پہلا سال۔تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا دوسر اسال۔تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا تیسر اسال۔تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا چوتھا سال۔تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا پانچواں سال مگر جب تم پانچویں سال میں آئے تو تم نے نصف منزل میں اپنا قدم رکھ دیا اور جب چھٹے میں شامل ہوئے تو تم اس منزل کے دوسرے نصف میں داخل ہو گئے۔اب تمہارے لئے رکنے کا کون سا موقع ہے اور اگر ڑ کو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تم اگلے چار سال کی خاطر ہمیں بھی برباد کرنا چاہتے ہو۔تو مجھ سے زیادہ ان کے پچھلے سال انہیں تحریک کرنے کے لئے کافی ہیں۔اس لئے وہ بھی اس بات کے زیادہ محتاج نہیں کہ انہیں اس کی تحریک کی جائے۔البتہ ایک گروہ ایسا ہے جو تحریک کا محتاج ہے اور اس گروہ میں وہ بچے شامل ہیں جو ، ا