خطبات محمود (جلد 21) — Page 449
$1940 448 خطبات محمود پہلے نابالغ تھے مگر اب بلوغت کو پہنچ گئے ہیں۔یا وہ طالب علم شامل ہیں جو پہلے بر سر کار نہیں تھے مگر اب تعلیم ختم کر کے کہیں ملازم ہو چکے یا کوئی اور کام شروع کر چکے ہیں۔یا وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس پہلے مال نہیں تھا مگر اب خدا نے انہیں مال دے دیا ہے۔یا وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے مقروض ہونے کی وجہ سے اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکے مگر اب قرض اُتار چکے اور اس قابل ہو چکے ہیں کہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں۔یا وہ لوگ ہیں جو پہلے احمدی نہ تھے مگر اب احمدی ہو گئے ہیں۔غرض اس قسم کے لوگ جو پہلے معذور تھے مگر اب ان کی معذوری دور ہو چکی ہے یا پہلے بے سامان تھے مگر اب خدا تعالیٰ نے انہیں با سامان کر دیا ہے۔صرف وہ کسی نئی تحریک کے محتاج ہیں اور میں آج انہی کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ وہ اب پچھلا سفر طے کر کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔اگر اس وقت وہ شامل ہو جائیں تو گزشتہ چھ سال کا بقایا انہیں ادا کرنا پڑے گا لیکن اگر اب بھی وہ اس میں شامل نہ ہوئے تو ان کے لئے اس میں شمولیت اور بھی کٹھن ہو جائے گی۔پس وہ آج ہی اس تحریک میں شامل ہو جائیں تا پچھلے سفر کو بھی وہ طے کر سکیں ورنہ جوں جوں وقت گزرتا جائے گا ان کا بوجھ بڑھتا جائے گا۔اور پھر مجاہدین کے اس سفر میں ان کا شامل ہونا مشکل ہو جائے گا۔رسول کریم صلی ال نیلم نے جب تبوک کی طرف کوچ کیا تو بعض مسلمان اس خیال سے پیچھے رہ گئے تھے کہ بعد میں تیاری کر کے لشکر سے جاملیں گے۔انہی لوگوں میں سے ابو خیثمہ نامی صحابی بھی تھے۔یہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔(بعض روایت میں ہے کہ مدینہ میں ہی تھے اور اس خیال میں تھے کہ بعد میں جا کر مل جاؤں گا) جب واپس گھر پہنچے تو داخل ہوتے ہی اپنی بیوی سے پوچھا کہ رسول کریم صلی املی کی چلے گئے ہیں یا ابھی نہیں گئے ؟ بعض دفعہ عورت کا دل مرد کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے اور اس کی محبت و موانست کے جذبات جوش میں ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ مرد اس کے پاس بیٹھے اور اس سے باتیں کرے۔اس نے بھی نہا دھو کر بناؤ سنگھار کیا ہوا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ ابو خیثمہ اس سے باتیں کریں۔چنانچہ جب انہوں نے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللی علم جہاد کے لئے تشریف لے گئے ہیں یا نہیں تو اس نے عورتوں والی چال چلنی شروع کر دی اور پاس بیٹھ کر محبت کا اظہار کرنے لگ گئی اور کہنے لگی پہلے کچھ باتیں