خطبات محمود (جلد 21) — Page 386
$1940 385 خطبات محمود ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔پس میں اس خطبہ کے ذریعہ جماعت کے تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو سہولتیں رکھی ہوئی ہیں ان کا ادب کرو، اس کی رخصتوں کا احترام کرو اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرو۔رسول کریم صل الی یکم فرماتے ہیں کہ ہر بادشاہ کی ایک رکھ ہوتی ہے جس میں کسی کو اپنے جانور چرانے کی اجازت نہیں ہوتی۔اسی طرح خدا کی بھی ایک رکھ ہے اور اللہ تعالیٰ کی رکھ اس کے محارم ہیں۔جو شخص ان محارم کے قریب اپنے نفس کو چراتا ہے وہ ایک نہ ایک دن خدا تعالیٰ کی رکھ میں گھس جائے گا اور اس کی ناراضگی اور غضب کا مورد بن جائے گا۔6 پس تم اللہ تعالیٰ کی رخصتوں سے ناجائز فائدہ مت اٹھاؤ کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان رخصتوں کو تقویٰ کی ترقی کا ذریعہ بنایا ہے نہ کہ تقویٰ کی تباہی کا۔“ (الفضل6 نومبر 1940ء) 1 بخاری کتاب التهجد باب الدعا و الصلوة من أخر الليل (الخ) 2 بخاری کتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم 3 بخاری کتاب الجهاد والسير باب فضل الخدمة في الغزو 4 بخاری کتاب التوحيد باب وسمى النبي والعالم الصلوة عملا 5 سنن النسائی کتاب الایمان باب ذکر افضل الاعمال 6 بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبر ألدينه