خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 223

1940 223 خطبات محمود میری سنے گا اور پھر معلوم ہو جائے گا کہ خدا تعالیٰ کس کی سنتا ہے۔خدا تعالیٰ کے سننے کے آثار بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔مجھے اس جنگ کے متعلق اس نے بیسیوں ایسی باتیں قبل از وقت بتائیں جن کے سینکڑوں لوگ گواہ ہیں اور وہ باتیں اب پوری ہو رہی ہیں۔ان کے اعلان کے بعد اگر اللہ تعالیٰ ان کو زیادہ اخبار غیبیہ سے آگاہ کرے تو معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بچے اتباع وہ ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ جس سے کام لینا چاہتا ہے اس کو پیش آنے والے حالات سے آگاہ بھی کرتا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ ایک بادشاہ رویا میں مجھے دکھایا گیا اور الہام ہوا:۔Abdicated اس کے بعد ایک اور بادشاہ کے متعلق مجھے خبر دی گئی کہ اس کی فلاں بیماری ایک دوسری بیماری کے نتیجہ میں ہے اور اس کی خبر اسے دے دی گئی ہے۔اسی طرح انگلستان کا فرانس کو اتحاد کا پیغام سخت خطرہ کی حالت میں دینا بھی مجھے قبل از وقت بتایا گیا جو غیر معمولی رنگ میں پورا ہوا۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت دعا کے آثار بھی ظاہر ہو جایا کرتے ہیں جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کس کی دعائیں سنتا ہے۔اور پیغامی یہ طریق اختیار کر سکتے تھے کہ میرے مقابل پر اپنی دعاؤں کی قبولیت کا اعلان کر دیتے۔یہ طریق ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت بھی قائم ہوتی اور ان کی صداقت بھی ظاہر ہو جاتی مگر افسوس کہ تلوار ہم پر نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر چلاتے ہیں۔جس طرح ابن زبیر نے کہا تھا کہ اُقْتُلُونِئ وَمَالِكاً 7 یعنی مجھے اور مالک کو اکٹھے مار دو۔اس نے تو نیک کام کے لئے کہا تھا مگر یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مارنا چاہتے ہیں۔جب بھی یہ کوئی حملہ کرتے ہیں ایسے رنگ میں کرتے ہیں کہ ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت پر بھی پانی پھر جائے۔رسول کریم صلی اللی نام اور صحابہ کو شعائر اللہ کا کتنا خیال رہتا تھا اس کا اندازہ اس سے