خطبات محمود (جلد 21) — Page 126
1940 126 خطبات محمود اور ہم دونوں بے تاب ہو کر رونے لگ گئے۔تو بڑے بڑے دشمن ہدایت پا جاتے ہیں اور بڑے بڑے مخالف راہ راست پر آ جاتے ہیں۔پس تم یہ مت سمجھو کہ چونکہ غیر مبائعین تمہارے دشمن ہیں اس لئے انہیں ہدایت نہیں مل سکتی۔ہدایت خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو تو تمام کدورتیں دل سے دُھل جاتی ہیں۔ہاں بے شک انہوں نے جماعت میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کو انہوں نے اپنے اوپر ناراض کیا ہے مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کی بخشش وسیع ہے اور اس کی رحمتوں کا کوئی شمار نہیں۔پس تم نا امید مت ہو اور تبلیغ میں لگے رہو اور صداقت ان کے سامنے متواتر پیش کرتے رہو تا ان میں سے جو سعید روحیں ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو کھینچ کر ہماری طرف لے آئے اور اس فتنہ کو جس کے متعلق یہ مقدر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ اور کسی نہ کسی صورت میں ضرور قائم رہے گا جس حد تک کم ہو سکتا ہو کم کر دے تاہدایت کو قبول کرنے کے راستہ میں جو روکیں حائل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ دور ہو جائیں اور ہدایت کی تائید میں جو سامان ہیں وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کر جائیں۔“ (الفضل 20 اپریل 1940ء) 1 بدر 2 جون 1908ء صفحہ 6 2 آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ 586 بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوة بدر 4 تَكَادُ السَّمَوتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا (مریم:91) 161 5 مسلم کتاب الفتن باب بقية من احاديث الدجال مستدرک حاکم کتاب النکاح جلد 2 صفحہ 174 بیروت 1990ء