خطبات محمود (جلد 20) — Page 132
خطبات محمود ۱۳۲ سال ۱۹۳۹ء یا بزدلی اس کی محرک تھی بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے سارے ملک کے انتظام پر نگاہ ڈالی اور اُنہوں نے محسوس کیا کہ ابھی ہمارے اندر کئی قسم کی خامیاں ہیں اور اگر ہم اس وقت لڑ پڑے تو ہماری شکست کا خطرہ ہے۔پس وہ بزدلی یا بے غیرتی کی وجہ سے پیچھے نہیں ہے جیسا کہ غلطی سے سمجھا جاتا ہے بلکہ اُنہوں نے جب اپنے انتظام پر نگاہ دوڑائی تو انہیں اپنے انتظام میں بعض نقائص اور خلل نظر آئے اور اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اس وقت لڑنا ٹھیک نہیں۔بے شک ان کے پاس جنگ کا سامان بھی کم تھا مگر جیسا کہ بعض مدبرین نے کہا ہے اگر جنگ میں وہ گو د پڑتے تو وقت پر تمام سامان مہیا کیا جا سکتا تھا مگر اُنہوں نے سمجھا کہ اگر ہم نے تمام سامان مہیا بھی کر لیا تب بھی ہمارا نظام ابھی ایسا مکمل نہیں کہ ہم اس سامان سے پورا فائدہ اُٹھا سکیں۔پس اُنہوں نے دانائی سے کام لے کر جنگ کے خطرہ کو دُور کر دیا لیکن اگر کوئی ایشیائی ہوتا تو وہ ایسے موقع پر سوائے اس کے اور کچھ نہ کہتا کہ غیرت ، غیرت، کود پڑو اور مر جاؤ۔حالانکہ قوم کا صرف مرجانا ہی کام نہیں ہوتا بلکہ فتح پانا بھی کام ہوتا ہے۔تو ہمارے نوجوانوں کو ذہین بنا چاہئے اور اُن کی نظر وسیع ہونی چاہئے۔وہ جب بھی کوئی تی کام کریں انہیں چاہئے کہ اس کے سارے پہلوؤں کو سوچ لیں اور کوئی بات بھی ایسی نہ رہے جس کی طرف اُنہوں نے توجہ نہ کی ہو۔یہی نقص ہے جس کی وجہ سے میں نے دیکھا ہے کہ روحانیات میں بھی ہمارے آدمی بعض دفعہ فیل ہو جاتے ہیں اور وہ شکایت کرتے رہتے ہیں کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں مگر ہمیں خدا تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں ہوتی حالانکہ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ صرف نمازیں پڑھنے سے خدا تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا نہیں ہوسکتی اور نہ اُس کا قر۔انسان کو حاصل ہو سکتا ہے۔حقیقی دین تو ایک مکمل عمارت کا نام ہے مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم مکمل عمارت کا فائدہ صرف ایک دیوار سے حاصل کرنا چاہتے ہو۔تم خود ہی بتاؤ ، اگر کسی قلعہ کی تین دیوار میں تو ڑ دی جائیں اور صرف ایک دیوار باقی رہنے دی جائے تو کیا اُس دیوار کی وجہ سے اُس قلعہ کے اندر رہنے والا محفوظ رہ سکتا ہے یقیناً جب تک اُس کی چاروں دیوار میں مکمل کی نہیں ہوں گی اُس وقت تک اُس قلعہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فخر - محض نمازوں کی وجہ سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اور جس قدرا حکام اسلام ہیں اُن سب پر عمل کرنے کے