خطبات محمود (جلد 20) — Page 393
خطبات محمود ۳۹۳ سال ۱۹۳۹ء جھٹکے کھا سکتے ہو، تمہاری ٹانگیں ادھر اُدھر ہوسکتی ہیں، تمہارا سر ادھر اُدھر لڑھک سکتا ہے مگر تم جاؤ گے وہیں جہاں تمہارا دوست جائے گا۔اسی طرح وہ شخص جس نے اپنا ہاتھ خدا کے ہاتھ میں دے دیا اس کو جھٹکے بے شک لگیں اس کا پیر بے شک پھسل جائے مگر وہ جائے گا اُدھر ہی جدھر خدا ہے کیونکہ جس نے خدا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دیا وہ کبھی گمراہ ہو کر غلط راستہ پر نہیں جاسکتا۔پس یا درکھو ہماری جماعت کا اہم ترین مقصد یہ ہے کہ وہ اسلام اور احمد بیت کو پھیلائے ، وہ نیکی اور تقویٰ اپنے اندر پیدا کرے اور اسلامی نظام کی ترقی کے لئے انہی راستوں کو اختیار کرے جو خدا نے اس کے لئے مقرر کئے ہیں۔پس تم میں سے خواہ کوئی عالم ہوں یا جاہل ، چھوٹے ہوں یا بڑے۔اگر وہ جذبات کی رو میں بہہ جائیں گے ، اگر وہ اس رستہ کو ترک کر دیں گے جو ان کی ترقی کے لئے خدا نے مقرر کیا تو وہ احمدیت کے دوست نہیں بلکہ بدترین دشمن ہونگے مگر وہ جو اپنے جذبات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسی راستے کو اختیار کرتا ہے جو خدا نے اس کی ترقی کے لئے مقرر کیا وہ احمدیت کا خادم ہے اور ایسے خادم کبھی نا کام نہیں ہو ا کرتے۔“ ( الفضل ۱۴ ستمبر ۱۹۳۹ء ) رح السيرة النبوية لابن اهشام - الجزء الثالث صفحه ۳۳۲ - زیر عنوان امر الهدنه - مطبع مصطفى البابي الحلبی و اولاده مصر ۱۹۳۶ء البقره :١٣٢ سنن الترمذى ـ كتاب الرضاع - باب ماجاء في كراهية الدخول على المغيبات ه السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثالث - صفحه ۳۳۱- زیر عنوان امر الهدنه مطبع مصطفى البابی الحلبی و اولاد مصر ۱۹۳۶ء البقره : ١٣٠