خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 3

خطبات محمود سال ۱۹۳۹ء اب اسے منظم صورت دی جائے اور دوست بھی منتظم طور پر وعدے پیش کریں۔ان وعدوں کا پورا ہونا یا نہ ہونا تو سال کے بعد دیکھا جائے گا لیکن آج ہمیں یہ تو معلوم ہو جانا چاہئے کہ جماعت کے دوستوں کی کیا نیتنیں اور کیا ارادے ہیں۔جب کوئی شخص صحیح طور پر وعدہ کرتا اور پھر اسے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے اِس وعدہ کو پورا کرنے کی توفیق بھی مل جاتی ہے لیکن جب کوئی شخص کسی تحریک کو محض وعظ کے رنگ میں سنتا ہے تو پھر اس سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا کیونکہ اس صورت میں وہ یا تو اسے کسی دوسرے وقت کے لئے اُٹھا رکھتا ہے یا پھر یہ خیال کر لیتا ہے کہ یہ تحریک دوسروں کے لئے ہے میرے لئے نہیں اور دونوں کی صورتوں میں ناکام رہتا ہے۔اگر وہ اسے دوسروں کے لئے سمجھتا ہے تو بھی خود اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا اور اگر اسے کسی دوسرے وقت پر اُٹھا رکھتا ہے تو بھی ناکام رہتا ہے۔اس لئے آج اس تحریک کو معتین صورت دینے کے لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ سب سے پہلے قادیان کی کے مختلف محلوں کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹریان ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام بالغ مردوں یعنی کی پندرہ سال سے زیادہ عمر کے احمدیوں کی فہرستیں تیار کر دیں جن میں یہ درج ہو کہ وہ سال میں کتنے لوگوں کو احمدی بنانے کی کوشش کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ تعداد معتین کرنے کی کیا ضرورت ہے۔خواہ کوئی ہزار احمدی بنالے مگر ہم تو اقل ترین تعدا د معلوم کرنا ج چاہتے ہیں۔کیونکہ اس طرح معین کرنے سے کام کرنے والے کا حوصلہ بھی قائم ہوتا ہے اور پھر اس سے ہر شخص کے اخلاص کی حقیقت بھی معلوم ہو سکتی ہے۔اگر کوئی شخص یونہی بہت سی تعداد لکھوا دیتا ہے جس کے لئے دورانِ سال میں کوئی کوشش نہیں کرتا تو اُس کے متعلق لوگوں کو علم ہو جائے گا کہ وہ یونہی بڑ مارنے والا ہے، دین سے اُسے کوئی غرض نہیں۔پس اس صورت میں ہم کو بھی لوگوں کے اخلاص کی حقیقت کا پتہ لگ سکے گا اور خود لوگوں کو بھی اپنے اخلاص کی حقیقت کا علم ہو سکے گا اور اس طرح تعداد معین کرنے سے کام کرنے والوں کو بھی یہ خیال رہے گا کہ اُنہوں نے کتنا کام کرنا ہے اور وہ یہ بھی سوچ سکیں گے کہ وہ اتنی تعداد پوری کرنے کے لئے کہاں کہاں تبلیغ کر سکتے ہیں۔پس قادیان کے معہد یدار ایک ہفتہ کے اندر اندر ایسی فہرستیں تیار کر کے بھجوا دیں اور