خطبات محمود (جلد 20) — Page 218
خطبات محمود ۲۱۸ ۱۴ سال ۱۹۳۹ء مساجد کی توسیع کے متعلق چندہ کا اعلان تحریک جدید کے وعدے جلد پورے کئے جائیں ( فرموده ۵ مئی ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج میں صدر انجمن احمد یہ اور جماعت کو دوامور کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ان میں سے ایک کا تعلق صدر انجمن احمدیہ سے ہے اس لئے میں نے اس کا نام لیا ہے۔دوسرے کا تعلق جماعت سے ہے اور پہلے کا جماعت سے بھی ہے۔پہلا امر جس کا تعلق دونوں سے ہے وہ ہماری مساجد کی توسیع کا سوال ہے۔میں دیکھ رہا ہوں کہ جب سے گرمی تیز ہوئی ہے مسجد کا ایک گوشہ سائبان نہ ہونے کی وجہ سے خالی پڑا رہتا ہے۔دُھوپ کی وجہ سے لوگ وہاں بیٹھ نہیں سکتے۔اس میں کوئی محبہ نہیں کہ اسلام جس قسم کی مشقت کی برداشت کی عادت پیدا کرنا چاہتا ہے اور صحابہ جن حالات سے گزرتے تھے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے اِس خالی جگہ میں نہ بیٹھ سکنا اسلام کے معیار کے مطابق نہیں۔عرب کے شمالی حصہ میں گوسردی بھی پڑتی ہے مگر بالعموم وہاں شدید گرمی پڑتی ہے، ایسی شدید کہ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے مگر اس کے باوجود صحابہ مسجد نبوی کے کھلے صحن میں آ کر نمازیں پڑھتے تھے۔ایسی کڑکتی دھوپ میں جو یہاں سے زیادہ تیز ہوتی تھی اور ایسی گرمی میں جو یہاں سے زیادہ شدید ہوتی تھی صحابہ آ کر بغیر کسی سائبان کے