خطبات محمود (جلد 20) — Page 17
خطبات محمود ۱۷ سال ۱۹۳۹ء تبلیغ احمدیت کے متعلق اوقات وقف کرنے کا مطالبہ فرموده ۲۷ /جنوری ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے پچھلے سے پچھلے جمعہ میں قادیان کی جماعت کو تبلیغ احمدیت کے لئے اپنے آپ کو بطور والنٹیر پیش کرنے کی تحریک کی تھی اور اس کے مطابق واقفین کی لسٹیں میرے پاس پہنچ گئی کچ ہیں۔میں نے تحریک جدید اور نظارت دعوت وتبلیغ کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ پہلے ایسے علاقوں کی کے لئے جہاں تبلیغ کے لئے خاص طور پر ضرورت ہے آدمی چن لیں اور پھر بقیہ لوگوں کو ان کی علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دے دیں جن کو وہ خود ترجیح دیتے ہیں۔تبلیغ ایک ایسا ضروری فرض ہے کہ جو الہی جماعتوں کے ابتدائی زمانہ میں سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ پروگرام جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہی جماعتوں کو دیا جاتا ہے اُس کو تفصیلی طور پر پورا کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ بعض علاقوں یا ملکوں میں اس جماعت کی اکثریت ہو۔خالی شہروں کی اکثریت کافی نہیں ہوتی۔بلکہ وسیع علاقوں اور ملکوں میں ہی وہ احکام نافذ کئے جا سکتے ہیں جو سوسائٹی کے ساتھ بحیثیت جماعت تعلق رکھتے ہیں۔پس اسلام کی وہ تشریح جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں ملی ہے اور اسلام کا وہ دور جودُ نیا میں آج سے تیرہ سو سال قبل گزرا ہے اس تشریح پر عمل اور اس دور کا قیام اسی صورت میں ممکن ہے کہ جبکہ ہم وسیع علاقہ میں اپنی اکثریت پیدا کر لیں اور پھر باہمی اتحاد