خطبات محمود (جلد 20) — Page 120
خطبات محمود ٨ سال ۱۹۳۹ء خدام الاحمدیہ نو جوانوں میں ذہانت پیدا کرنے کی کوشش کریں (فرموده ۳ / مارچ ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج میں خدام الاحمدیہ کو اُن کے بعض اور فرائض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس وقت تک میں :- قومی روح کا اپنے اندر پیدا کرنا جماعتی کاموں میں دلی شوق کے ساتھ حصہ لے کر ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار رہنا اور تنظیم کا مادہ اپنے اندر پیدا کرنا۔۲ - اسلامی تعلیم سے واقفیت۔۳- آوارگی اور بیکاری کا ازالہ۔-۴- اچھے اخلاق خصوصاً سچ اور دیانت کا پیدا کرنا۔۵- ہاتھ سے کام کرنا۔ان پانچ امور کی طرف انہیں توجہ دلا چکا ہوں۔آج میں اسی اور ضروری امر کی طرف انہیں توجہ دلاتا ہوں جو میرے نزدیک نہایت ہی اہم ہے مگر اس کی طرف توجہ بہت ہی کم کی جاتی ہے۔مجھے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد جن سے کام کرنے کا موقع ملا ہے