خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 395

خطبات محمود ۳۹۵ سال ۱۹۳۹ء ملنے والی چیز سے فائدہ اُٹھالوں۔اس لالچ اور حرص کی وجہ سے وہ تمام پہلو جن پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے انسان انہیں بھول جاتا ہے کیونکہ جب کسی انسان کے دل میں لالچ پیدا ہو جا تا کج ہے تو اس کی عقل ماری جاتی ہے۔بیسیوں انسانوں کو تم دیکھو گے کہ وہ اپنے دوستوں کی مجلس میں بیٹھ کر یہ ذکر کر رہے ہوں گے کہ ہم نے فلاں کام کیا اور ہمارا خیال تھا کہ ہمیں اس میں فائدہ ہوگا مگر بجائے فائدہ کے ہمیں نقصان ہو گیا اور جب ان سے پوچھو کہ اس بارہ میں تم نے پہلے غور کیوں نہ کر لیا تو وہ کہیں گے کہ ہم کیا کریں ہماری تو عقل ماری گئی تھی یہ اسی نظریہ کی ترجمانی ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے کہ جب انسان کے دل میں لالچ پیدا ہوتا ہے تو اس کی نظر محدود ہو جاتی ہے اور نظر محدود ہو جانے کی وجہ سے وہ کھلے اور روشن دلائل جو دوسروں کو نظر آتے ہیں اُسے نظر نہیں آتے لیکن جب انسان کی نظر وسیع ہوتی ہے تو وہ تمام پہلوؤں پر غور کرتا اور اپنے نفع اور نقصان کا مقابلہ کرتا ہے اور جب وہ دیکھتا ہے کہ قریب کی نفع مند چیز انجام کے لحاظ سے مضر ہے تو وہ اپنے دل میں یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ مجھے اپنے نفس کی خواہشات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔مجھے لالچ اور حرص کے ماتحت قریب کی فائدہ مند چیز کو نہیں لینا چاہئے بلکہ اس وقت تک مجھے انتظار کرنا چاہئے جب تک مجھے حقیقی طور پر اچھی چیز نہ مل جائے۔میں دیکھتا ہوں دُنیا میں بہت سے لوگ اس قسم کے غلط اندازے کر کے بڑی بڑی ترقیات سے محروم ہو جاتے ہیں اور بہت سے لوگ صحیح اندازے کر کے بہت بڑی ترقیات کو حاصل کر لیتے ہیں۔ایک طالب علم جو کھیل کود کے مزے کو دیکھتا ہے جب اس مزے کو تعلیم پر مقدم کر لیتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک قریب کا نفع ہے جو مجھے حاصل ہو رہا ہے۔پھر کیوں نہ میں اس نفع کو پوری طرح لے لوں۔میرے ماں باپ مجھے کہتے ہیں کہ تم پڑھ لکھ لو گے تو بڑے آرام سے زندگی بسر کر سکو گے مگر مجھے تو بغیر پڑھے لکھے ہی آرام کی زندگی حاصل ہے۔پھر میں کیوں پڑھوں اور کیوں محنت کروں؟ میرے لئے یہی آرام کافی ہے جو کھیل کود کی صورت میں مجھے مل رہا ہے۔اس کی عقل اتنی ماری ہوئی ہوتی ہے اور اس کی نظر اتنی تنگ ہوتی ہے کہ وہ اس آرام کو جو اُ سے مل رہا ہوتا ہے مقدم کر لیتا ہے اور یہ بالکل محسوس نہیں کرتا کہ کھیل کود کے آرام میں اور