خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 102

خطبات محمود ۱۰۲ L سال ۱۹۳۹ء جماعت کے افراد میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پیدا کی جائے فرموده ۲۴ فروری ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- خدام الاحمدیہ کے مقاصد میں سے چار کے متعلق میں اِس وقت تک توجہ دلا چُکا ہوں کی اور آج پانچویں امر کے متعلق توجہ دلاتا ہوں اور وہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے۔یہ معاملہ بظاہر چھوٹا سا نظر آتا ہے لیکن دراصل یہ اپنے اندر اتنے فوائد اور اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا اندازہ الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا۔دراصل دُنیا کی اقتصادی حالت اور اخلاقی حالت اور اس کے نتیجہ میں مذہبی حالت جو ہے اس پر علاوہ دینی مسائل کے جو چیزیں اثر انداز ہوتی ہیں اُن میں سے یہ مسئلہ بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔اقتصادی اور اخلاقی حالت کی تباہی بہت کچھ بینی ہے ان دو باتوں پر کہ دُنیا میں بعض لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کو کام ملتا نہیں اور بعض ایسے لوگ ہیں کہ انہیں کام کرنے کے مواقع میٹر ہیں مگر وہ کام کرتے نہیں۔یہ تمام آجکل کی لڑائیاں ، یہ بالشوازم، یہ نفیسی ازم کی تحریکیں ، سوشلزم اور کیپٹلزم کے دُنیا پر حملے یہ سب در حقیقت اسی چھوٹے سے نقطہ کے ارد گر دگھوم رہے ہیں۔لاکھوں کروڑوں انسان ہیں جو چاہتے ہیں کہ کام کریں مگر انہیں کام میتر نہیں آتا اور لاکھوں کروڑوں انسان ایسے ہیں جو کام کر سکتے ہیں مگر