خطبات محمود (جلد 20) — Page 556
خطبات محمود ۵۵۶ سال ۱۹۳۹ ء میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم بلجئیم میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہالینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں کے، ہم فن لینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ، ہم سپین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم پر تگال میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے اور اگر ہم زیادہ مبلغ نہ بھجواسکیں تو کم سے کم ایک مبلغ ہر علاقہ میں بھجوا دیں گے ۔ اسی طرح ہم افریقن ممالک میں ایک ایک مبلغ بھجوا دیں گے تا کہ ان ممالک میں اسلام کا جھنڈا تو لہراتا رہے اس دن ہم یہ مجھیں گے کہ ہمارے کام کا آغاز ہوا۔ نہ سہی حکومتیں ، نہ سہی سلطنتید سلطنتیں ، نہ سہی کثرت تعداد، نہ سہی شان وشوکت ، و شوکت ، نہ ہی وہ لٹریچر جو سارے ملک میں پھیل جائے اور تعلیم یافتہ طبقہ کو اسلام کی خوبیوں کا گرویدہ کر دے، نہ سہی بلند و بالا چوٹیوں پر لہرانے والا جھنڈا کم سے کم ہر ملک میں اسلام کی طرف منسوب ایک دیجی لے تو ہو جو ہوا میں لہرا رہی ہو اور لوگوں کو یہ بتا رہی ہو کہ اسلام مرا نہیں بلکہ زندہ ہے مگر ہم نے تو ابھی یہ بھی نہیں کیا حالانکہ تحریک جدید کا پہلا مقصد یہ ہے کہ ہم دُنیا کے ہر ملک میں کم از کم ایک آدمی ایسا کھڑا کر دیں جو اسلام کے جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھے اور اس کے پھر مرے کو ہوا میں لہراتا رہے۔ دُنیا سمجھتی ہے کہ اس نے اسلام کو مٹا دیا مگر ہر ملک میں ہمارا ایک ایک منا دلوگوں کو یہ آواز دے رہا ہو کہ ہم بے شک کمزور ہیں ، ہم بیشک ناتواں اور حقیر ہیں ، بے شک ہماری طاقت ٹوٹ گئی ، ہماری حکومت جاتی رہی مگر اسلام نے اپنا سر نیچا نہیں کیا بلکہ اسلام کا پھر مرا آج بھی ہوا میں اُڑ رہا ہے مگر ابھی تو اس دن کے آنے میں بھی ہمیں دیر نظر آتی ہے اور اس کے لئے کئی قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے لیکن بہر حال جس دن ہم یہ کام لیں گے اُس دن ہمارا دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ان ممالک میں صرف اسلام کا پھر مرا ہی نہ لہرائے بلکہ ان ممالک کے باشندوں میں سے کچھ ایسے لوگ پیدا کریں جو اسلام کے جھنڈے کو سرنگوں نہ ہونے دیں بلکہ ہمیشہ اسے مضبوطی سے تھامے رکھیں ۔ جاپان میں ایک ہندوستانی اسلامی جھنڈے کو نہ لہرا رہا ہو بلکہ چند جا پانی اسلامی جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہوں ۔ چین میں ایک ہندوستانی اسلامی جھنڈا نہ لہرا رہا ہو بلکہ چند چینی اسلامی جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہوں ۔ اِسی طرح انگلستان ، امریکہ، فرانس، جرمنی ، سویڈن، ناروے، فن لینڈ ، ہنگری ، سپین ، پُرتگال اور دیگر ممالک میں ہندوستانی اسلامی جھنڈا نہ لہرا رہے ہوں بلکہ کر