خطبات محمود (جلد 20) — Page 331
خطبات محمود ۲۳ سال ۱۹۳۹ء صحابہ کرام کی شاندار قر بانیاں تحریک جدید کی قر بانیوں میں حصہ لینا جنت کو واجب کر دیتا ہے ( فرموده ۴ /اگست ۱۹۳۹ ء ) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنی ایک بیوی کے گھر میں ایک رستہ لٹکا ہوا دیکھا آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ کیسا رستہ ہے؟ کسی نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فلاں بیوی جب رات کو نماز پڑھتی ہیں تو نماز پڑھتے پڑھتے جب انہیں اونگھ آتی ہے تو وہ کھڑے کھڑے اس سے ٹیک لگا لیتی ہیں۔آپ نے فرمایا یہ کوئی نیکی نہیں۔نیکی یہ ہے کہ انسان کی اس حد تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے جس حد تک اُس کے دل میں ملال پیدا نہ ہو اور پھر دائمی اور مستقل طور پر اس کو اختیار کرے یا اگر ایک شخص ایک نیکی کرتا ہے اور پھر کچھ عرصہ کے بعد اُسے چھوڑ دیتا ہے یا اس میں سستی پیدا ہو جاتی ہے یا اُسے جگانے اور بیدار کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو درحقیقت وہ نیکی ظاہری طور پر زیادہ ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ کی نگاہ میں گر جاتی اور اس کا ثواب کم ہو جاتا ہے کیونکہ اصل چیز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے لئے انسان اپنے آپ کو وقف کر دے اور جو اقرار کرے اُسے پورا کرے جیسے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ منهم من قضى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِر لے کہ صحابہ میں سے کچھ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنی غرض اور مقصد کو پورا کر لیا اور کچھ ایسے ہیں جو ابھی اس بات کے انتظار میں