خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 226

خطبات محمود ۲۲۶ سال ۱۹۳۹ ء ان کے ہاں ایک دوست تھے جو بہت سُست تھے وہاں کے دوستوں نے جا کر ان کی بیوی سے کہا کہ اس دین کے کام میں آپ ہماری مدد کریں اس دوست نے جب تنخواہ لاکر بیوی کو دی تو اُس نے پوچھا کہ آپ چندہ دے آئے ہیں اُس نے جواب دیا کہ نہیں چندہ تو نہیں دیا سیکرٹری ملا نہیں تھا پھر دے دوں گا مگر بیوی نے کہا کہ میں تو ایسے مال کو ہاتھ لگانے کے لئے تیار نہیں ہوں جس میں سے خدا تعالیٰ کا حق ادا نہ کیا گیا ہو۔ میں تو نہ اس سے کھانا پکاؤں گی اور نہ کسی اور کام میں صرف کروں گی ۔ مرد نے کہا کہ چندہ میں صبح دے دوں گا اس وقت دیر ہو چکی ہے رکھو مگر بیوی نے کہا کہ پہلے چندہ ادا کر آؤ پھر میں ہاتھ لگاؤں گی اور اگر اس وقت جا کر ادا نہیں کر سکتے تو ابھی اپنے ہی پاس رکھو ۔ اس پر وہ شخص اُسی وقت گیا اور جا کر سیکرٹری سے کہا کہ پتہ نہیں تم لوگوں نے کیا جادو کر دیا ہے کہ میری بیوی تو روپیہ کو ہاتھ نہیں لگاتی اور کہتی ہے کہ جب تک چندہ ادا نہ ہوئیں اسے خرچ ہی نہیں کروں گی ۔ اُسی وقت چندہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ تنخواہ کے ملنے کے دن ہی مجھ سے چندہ لے لیا کروتا گھر میں جھگڑا نہ ہو۔ تو وہ عورت تھی مگر مرد سے زیادہ ہمت اور بجوش رکھتی تھی ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس مرد کے دل میں دینے کی خواہش تو ہو مگر چونکہ خرچ بیوی کرتی تھی اس لئے وہ ڈرتا ہو کہ کہیں گھر میں جھگڑا نہ ہوا اور جب اسے معلوم ہو گیا کہ اس کی بیوی کی بھی یہی خواہش ہے تو اُس نے بھی آگے قدم بڑھا لیا ہو۔ تو ہماری عورتوں میں خدا تعالیٰ کے فضل اور جوش موجود ہے کہ اگر ان کو دین کی ضرورت سے آگاہ کر دیا جائے تو ساٹھ فیصدی ان میں سے تعاون کے لئے تیار ہو جائیں گی اور جب ان کو معلوم ہو گا کہ ان کے مرد اس لئے چندے ادا نہیں کر سکتے کہ گھر کے اخراجات زیادہ ہیں تو وہ ان کو کم کر کے مدد کریں گی ۔ اس کے لئے میں نے ایک تجویز یہ کی ہے کہ میں عورتوں کے نام ایک چٹھی لکھوں گا جو ہر عورت کو بھیجی جائے گی اور اس میں ان کو تحریک کی جائے گی کہ وعدہ کریں کہ وہ ہماری مدد کریں گی اور اقتصادی کفایت کر کے اور اپنے خاوندوں کو یاد دلا کر انہیں ذمہ دار ! کے ادا کرنے کے قابل بنادیں گی اور جو عورتیں یہ وعدہ کریں وہ اپنے دستخط کر کے بھیج دیں ممکن ہے اس تحریک میں پہلے پہل زیادہ کامیابی نہ ہولیکن اگر مسلسل جاری رکھا جائے تو عورتوں میں ایسی بیداری پیدا ہو جائے گی اور وہ ایسی ہوشیار ہو جائیں گی کہ پھر یاد دہانی کی بھی ضرورت سے ایسا اخلاص اور ج داریوں