خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 147

خطبات محمود ۱۴۷ ۹ سال ۱۹۳۹ء ورزش کے شعبہ کو مفید سے مفید تر بنایا جائے اور ہر چھوٹے بڑے احمدی کو لکھنا پڑھنا سکھایا جائے ( فرموده ۱۰ / مارچ ۱۹۳۹ ء ) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - آج میں اپنے گزشتہ خطبات کے سلسلہ میں خدام الاحمدیہ کے قریب کے پروگرام کے متعلق دو اور ضروری امور بیان کرتا ہوں۔سات امر میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔آٹھواں امر یہ ہے کہ انسانی صحت دماغ پر خاص اثر کرتی ہے۔ہزاروں کام دُنیا کے ایسے ہیں جو صحت جسمانی سے تعلق رکھتے ہیں گو وہ دین کا حصہ نہیں۔اس میں کوئی محبہ نہیں کہ خالص دماغی کام انسان چار پائی پر لیٹے ہوئے بھی کر سکتا ہے لیکن بعض قسم کی صحت کی خرابی دماغ کے اندر بھی خرابی پیدا کر دیتی ہے۔ہر انسان ایسا نہیں ہوتا کہ بیماری کی حالت میں بھی اُس کا دماغ کام کر رہا ہو۔یہ ایک بار یک مضمون ہے اور اس کے بیان کا یہاں موقع نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جو حقیقی صحت ہوتی ہے وہ جسم کے اعضاء کی بیماریوں کے ساتھ اتنا تعلق نہیں رکھتی جس قدر کہ اُس کی اندرونی طاقتوں کے ساتھ۔انسانی جسم کی طاقت دو قسم کی ہوتی ہے ایک اعضاء کی ظاہری بیماری اور ایک جسم کی قوت برداشت یا حقیقی صحت کبھی کبھی یہ قوت برداشت قدرتی طور پر اتنی زبر دست ہوتی ہے کہ ظاہری بیماریاں آکر بھی اسے توڑ نہیں سکتیں۔ایسی صورت میں انسانی دماغ