خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 90

۹۰ اصل عید کا تعلق دل سے ہے۔کوئی آفت کوئی مصیبت کوئی ٹھو کر ہلاکت کا موجب نہیں ہو ہو سکتی اگر دل تندرست ہو۔اے انسان معمولی بیمار ہوتے ہیں مگر ان کی بیماری بیماری نہیں کہلاتی لیکن جس کے جسم میں بیماری گھر کر جائے وہ بیمار ہے۔اگر کسی انسان کا خدا سے تعلق ہو تو دنیا کی کوئی آفت اس کے لئے آفت نہیں۔پس خدا سے تعلق پیدا کرو ، معاملات میں عدل و انصاف کرو دوسروں کے حقوق ادا کرو اور یاد رکھو کہ تم سے خدا کا جلال ظاہر نہیں ہو سکتا جب تک کہ تم اپنی ہر ایک حالت کو درست نہ کرو۔تم اپنے حقوق پر زور مت دو کیونکہ دنیا میں سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ ہر شخص اپنے حقوق کا دوسروں سے مطالبہ کرتا ہے۔مگر چاہئے کہ تم دوسروں کے حقوق کو اپنے ذمہ نہ رہنے دو۔اگر کوئی شخص مقروض ہے اور وہ فی الحال روپیہ نہیں دے سکتا تو اس سے نرمی کرو۔اگر یہ روح پیدا ہو جائے تو دنیا میں فتنے نہیں رہ سکتے۔پس تمہاری عید تب ہوگی جب تمہارے دل ٹھیک ہو جائیں گے۔خدا سے صفائی کرو۔اپنے اندر صفائی پیدا کرو اور اس عید کے لئے کوشش کرو جس کا میں ذکر کر چکا ہوں۔اب میں (الفضل ۲۰ جون ۱۹۲۱ء) دعا کرتا ہوں باقی سب آمین کہیں۔جنگ عظیم اول ۱۹۱۴ء۔۱۹۱۸ء کا ذکر ہے۔جنرل دریا خان نے مغل شہنشاہ ہند شاہجہان کے خلاف بغاوت کی۔جب وہ شاہی افواج کے ہاتھوں مغلوب ہوا تو اس کے ہمراہی سرداروں نے اپنے ہاتھوں اپنی بیویوں کو قتل کر دیا۔منتخب اللباب مغلیہ دور حکومت حصہ دوم صفحہ ۴۹ مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی ۱۹۶۳ء) ملفوظات جلدی صفحه ۱۴۵ تا ۱۵۰ ہندوستان کے مسلمانوں میں عید الفطر کے دن سیویاں کھانے کا رواج ہے۔اسی طرف اشارہ ہے (فرہنگ آصفیہ مطبوعہ اسلامیہ پریس لاہور ۱۸۹۸ء) ه ملفوظات جلد ۸ صفحه ۱۰۲ علم الامراض میرا شرف علی جی۔ایم۔سی۔بی صفحہ ۱۶۸ ترمذی ابواب الجنة باب ماجاء في سوق الجنة - صحیح بخاری کتاب المغازى باب غزوة الطائف صحیح بخاری کتاب الحوض باب قول الله انا