خطبات محمود (جلد 1) — Page 372
1 ۳۷۲ خدا سچا خدا ہے ، محمد رسول اللہ م ل ل ا ل لی ہے اس کے بچے رسول ہیں ، قرآن اس کی سچی کتاب ہے تا کہ اگر کوئی شخص مقابلہ کرے تو وہ خدا تعالیٰ کے نشانات و معجزات کی تلوار سے کاٹا جائے اور فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار سے اس کے سر پر پڑے۔آخر ہوائی جہاز کیوں غالب آتے ہیں اس لئے کہ وہ اوپر ہوتے ہیں اور لوگ نیچے ہوتے ہیں۔رسول کریم ملایا اور فرماتے ہیں کہ اليد العليا خَيْرٌ مِنَ KNOWLEDGE السفلی ۲۳ اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ہوائی جہاز چونکہ اوپر ہوتے ہیں اور لوگ نیچے ہوتے ہیں اس لئے وہ بمباری کر کے لوگوں کو ہلاک کر دیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے فرشتے تو ہوائی جہازوں سے بھی اوپر ہوتے ہیں۔پس جب کوئی خدا تعالیٰ کے دین کا مقابلہ کرتا ہے تو فرشتے آسمان کی بلندیوں سے اس پر گولے برساتے ہیں اور کسی شخص کی طاقت میں نہیں ہو تا کہ ان کا مقابلہ کر سکے کیونکہ ہوائی جہاز بھی نیچے رہ جاتے ہیں، لوگ بھی نیچے ہوتے ہیں مگر فرشتے اوپر سے ان پر گولے برساتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانہ کے حالات کے ذریعہ ہمیں بتا دیا ہے کہ اسلحہ کے ذریعے دشمنوں کا کبھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اور وہ لوگ سخت غلطی پر تھے جو جہاد کو اسلام کی ترقی کا ذریعہ سمجھے بیٹھے تھے۔د قالی طاقتوں کو کچلنے اور اسلام کو غالب کرنے کا ایک یہی ذریعہ ہے کہ ہر شخص تبلیغ میں منہمک ہو جائے اور لوگوں تک خدا تعالیٰ کی وہ آواز پہنچائے جو اس کے کانوں میں پڑی اور جسے قبول کرنے کی اسے سعادت حاصل ہوئی۔بے شک یہ ایسا ذریعہ ہے کہ انسان بعض دفعہ یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ تلوار دو سرے کی بجائے وہ خود اپنے اوپر چلا رہا ہے۔وہ تبلیغ کرتا ہے اور مہینوں نہیں سالوں تبلیغ کرتا چلا جاتا ہے مگر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھتا۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ یہ تلوار بے حقیقت ہے یا تبلیغ اپنے اندر کوئی اثر نہیں رکھتی کیونکہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی نظارہ نظر آتا ہے کہ ایک مدت کے بعد جب تبلیغ کا اثر ہونے لگتا ہے تو لوگ یوں جوق در جوق حق کو قبول کرنے لگ جاتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے دریا نے بڑی تیزی سے کناروں کو گرانا شروع کر دیا ہے۔غلطی یہ ہے کہ صحیح طور پر تبلیغ نہیں کی جاتی اور استقلال سے تبلیغ نہیں کی جاتی۔رسول کریم میں لیا اور ہم نے تیرہ سال تبلیغ کی مگر مکہ میں سے صرف اسی آدمیوں نے آپ کو قبول کیا۔۲۴- اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لے گئے تو پانچویں سال کے آخر میں ہی قوموں کی قومیں علاقوں کے علاقے اور قبیلوں کے قبیلے اسلام میں داخل ہونے لگ گئے اور وہ آپ کے پاؤں پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے لگے۔۲۵