خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 373

غرض اس جنگ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس زمانہ میں جہاد کا رستہ بند ہے تو تبلیغ کا رستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے۔میں نے جو کہا ہے کہ اس زمانہ میں تبلیغ کا راستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے تو اس کی میرے پاس دلیل بھی موجود ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَإِذَا الْجَنَّةُ ازْ لِفَتْ ۲۶ کہ آخری زمانہ میں جنت قریب کر دی جائے گی جس کے معنی یہ ہیں کہ تبلیغ کا راستہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کھل جائے گا کیونکہ جنت تبھی قریب ہو سکتی ہے جب بغیر کسی خاص مشقت کے جنت میں داخل ہونے کے سامان میسر آجائیں۔چنانچہ موجودہ زمانہ میں ایسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ اب لوگوں کے دل خود بخود موجودہ دینیوں سے متنفر ہو رہے ہیں۔جس طرح یورپین لوگوں کے دل ایشیائیوں کی حقارت سے پر ہیں اسی طرح ان کے دل اپنے مذہب کی تحقیر سے بھی لبریز ہیں۔پس اگر ایک طرف وہ ہمارا مٹی کا گھر توڑنے کی فکر میں ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے روحانی گھر کو آپ تو ڑ رہے ہیں۔پس یہ کیسا ہی اچھا موقع ہے کہ جب وہ ہمارے مٹی کے گھر کو توڑ رہے ہوں ہم انہیں تبلیغ کے ذریعہ اپنے روحانی گھر میں لے آئیں۔اس کے بعد خانہ واحد کا معاملہ ہو جائے گا اور ہمارا نقصان ان کا نقصان اور ہمارا فائدہ ان کا فائدہ ہو جائے گا۔غرض یہ ایک ایسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے کہ اگر اس کو دیکھتے ہوئے بھی کسی شخص کے دل میں تبلیغ کے متعلق بیداری پیدا نہ ہو اور یہ عمد صمیم کر کے نہ اُٹھے کہ میں اپنے ارد گرد کے رہنے والوں کو اور اپنے ہمسایوں کو اور جہاں جہاں میں پہنچ سکتا ہوں وہاں تک رہنے والوں کو اسلام کی تبلیغ کروں گا تو اس سے زیادہ بد قسمت انسان اور کوئی نہیں ہو سکتا۔آج اسلام کی ترقی کے لئے چاروں طرف تلوار سے کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے اسلام کی ترقی کے لئے بندوق کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے، اسلام کی ترقی کے لئے توپ کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے، اسلام کی ترقی کے لئے جہازوں اور ہوائی جہازوں کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے، ایک ایک قلعہ جو محمد علی الم کے صحابہ نے اپنے خون کو بہا کر قائم کیا تھا آج مسمار ہوتا نظر آ رہا ہے اور تلواروں، بندوقوں، تو پوں اور ہوائی جہازوں سے ان قلعوں کو محفوظ رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا لیکن اس دنیا کے پردہ پر ایک احمدیہ جماعت ایسی ہے جو اپنے دلوں میں یہ یقین اور ایمان رکھتی ہے کہ تو پوں کے ذریعہ سے نہیں، تلواروں کے ذریعہ سے نہیں ، بندقوں کے ذریعہ سے نہیں ، ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے نہیں، بلکہ تبلیغ اور