خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 33

حاصل ہوتی ہے مگر وہ عبادت کی ہوتی ہے۔تو اس عید کے لئے کس قدر کوشش کرنی چاہئے جس میں کروڑوں کروڑ لوگ جمع ہوں گے اور جس کے متعلق کوشش کرنے والوں کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ مصلح جماعت ہو گی۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ا۔یعنی وہ لوگ جو اس عید میں مدد دیں گے اور لوگوں کو دوسری طرف سے روک کر اس طرف بلائیں گے وہ کامیاب مظفر و منصور ہو جائیں گے۔تو اس کام میں جتنے ہاتھ کام کرنے والے ہوں گے خدا تعالیٰ ان سب سے وعدہ کرتا ہے کہ میں انہیں اپنے انعامات کا وارث بناؤں گا۔ہماری جماعت نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ اس کام میں کوشش کرے گی اور ان سب روحوں کو جو اپنے اندر رشد اور سعادت کا مادہ رکھتی ہیں ایک جگہ پر جمع کر دے گی۔حملہ پس تم لوگ اپنے اس فرض کو سمجھو اور بڑی کوشش اور ہمت سے اس کام میں لگے رہو۔دیکھو جب ایک جگہ ایک نقطہ خیال کے چند آدمی جمع ہوتے ہیں تو کیسا سرور حاصل ہوتا ہے تو جس وقت وہ عظیم الشان اجتماع ہو گا جس کا کرنا تمہارے سپرد ہے اُس وقت تمہیں کیسی لذت حاصل ہو گی۔تم خیال کرو کہ جس وقت جو کلمہ تم پڑھتے ہو وہی کلمہ دنیا کے ایک سرے سے دو سرے سرے تک پڑھا جائے گا۔ہر بستی، ہر گاؤں اور ہر شہر میں وہی آواز سنائی دے گی۔چونکہ زمین گول ہے اس لئے ہر وقت اذانیں اور نمازیں ہی ہوتی رہیں گی اُس وقت تمہیں کتنی لذت حاصل ہوگی۔پھر جب تم یہ دیکھو گے کہ جس کلمہ جس دین اور جس آواز پر تم لوگوں کو بلاتے ہو اسی آواز پر بے شمار لوگ بلانے والے ہونگے اور ہر شہر اور ہر بستی سے اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - كى آواز آتی ہوگی۔تمام دنیا میں رسول کریم میں اللہ کو گالیاں نہیں دی جائیں گی بلکہ آپ پر درود بھیجا جائے گا۔خدا کو بُرا بھلا کہنے والے نہیں ہوں گے بلکہ اس کی محبت میں چور اور اس کے تعلق سے مسرور نظر آئیں گے۔یہ خیال جو خوشی اور سرور پیدا کر سکتا ہے وہ اور کوئی نہیں پیدا کر سکتا۔سب سے بڑی عید تو حج کی عید ہے مگر وہ بھی اس کے مقابلہ میں کچھ حقیقت نہیں رکھتی۔باقی سے چھوٹی چھوٹی عیدیں ہیں اور یہ دراصل اس بڑی عید کا نشان اور اس کی یاد دلانے والی ہیں۔پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ اس عید کے لئے کوشش کریں سب