خطبات محمود (جلد 1) — Page 295
۲۹۵ یہاں تو قدم قدم پر ہلاکت ہی ہلاکت ہے آنکھوں دیکھتے ہوئے کیوں اپنے آپ کو تباہی میں ڈالتے ہو وہ تمہارا نفس اور تمہارا دوست تمہارے حقیقی دشمن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تمہارے گھروں میں ماتموں کی صف بچھ جائے اور عید کبھی تمہارے نزدیک بھی نہ آئے کیونکہ تم خیال بھی نہیں کر سکتے کہ خدا کے حضور میں ایک طرف تو تمہاری التجائیں پیش ہو رہی ہوں کہ اے خدا! ہمیں عید دکھا اور دوسری طرف خدا کے عرش کا پایہ پکڑ کر آخری زمانہ کا نبی اور خاتم الخلفاء اور محمد رسول اللہ صلی اللہ کا بروز اور نائب کا کھڑا ہو کر التجا کر رہا ہو کہ اے خدا ہر گز مکن شاد آن دل تاریک را اے خدا! اس تاریک دل کو ہر گز خوشی نہ دیجیو۔تو خدا تمہاری دعا کو سن لے اور اپنے مامور اور مرسل کی دعا کو رد کر دے یقینا تمہاری ہی دعا رد کی جائے گی اور یقینا اس کی دعا قبول کی جائے گی۔تم اپنے لئے عید لے کر نہیں لوٹو گے بلکہ وہی تمہارے لئے ماتم لے کر لوٹے گا کیونکہ جس نے محمد رسول اللہ ا ل ا ل ل ای میل کے لئے عید نہ چاہی وہ ہر گز عید کا مستحق نہیں۔وہ ہرگز عید کا مستحق نہیں اور وہ ہر گز عید کا مستحق نہیں۔تمہارے ناک رگڑے جائیں، تمہاری آنکھیں روتے روتے اندھی ہو جائیں مگر جب تک کہ دین کے لئے کچی قربانی کر کے تم محمد رسول الله ملی کام کیلئے عید نہیں لاؤ گے تمہیں کبھی عید نصیب نہیں ہوگی اور کبھی نصیب نہیں ہوگی۔لیکن اگر تم محمد ملی ایلیا ای میل کے لئے عید لاؤ تو تم ایک عید لاؤ گے تو خدا تمہارے لئے سو عید میں لائے گا اور تمہارے گھروں کو برکتوں سے بھر دے گا کیونکہ ہمارا خدا غیور خدا ہے۔وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کا رسول تمہارے احسان کے نیچے رہے ، وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اُس کا دین تمہارے احسان کے نیچے رہے ، وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کا مسیح تمہارے احسان کے نیچے رہے ، بلکہ وہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کا خلیفہ تمہارے احسان کے نیچے رہے۔پس جو کچھ قربانی تم اس کی آواز کے جواب میں کرو گے اس سے بہت بڑھ کر تم اور تمہاری اولاد میں بدلہ پائیں گی۔اب اگر تمہارے دلوں میں ایمان ہے تو اس بات کو سوچو کہ کیا یہ ممکن ہے کہ محمد رسول اللہ میں لال اور خدا کے خاتم النبین کا ہوں اور مسیح موعود خدا کی طرف سے خاتم الخلفاء ہوں اور اسلام اور احمدیت کچی ہو اور وہ بات غلط ہو جو میں نے اس وقت کی ہے۔اگر یہ ممکن ہے تو بے شک سمجھو کہ جو کچھ میں کہتا ہوں غلط کہتا ہوں اور اگر یہ ممکن ہی