خطبات محمود (جلد 1) — Page 14
۱۴ فرمائیں کہ ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ اس خوشی میں متوالے ہو کر شریعت کے احکام کو توڑیں اور مورد عذاب بنیں۔بعض قوموں کو اللہ تعالیٰ نے انعام دیتے اور خوشی دی انہوں نے کفر کیا اور ان کو عذاب ملا۔تو عید بیشک خوشی اور راحت کی چیز ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں۔یہ خوشی کا دن ہے۔14 یہ کیوں خوشی کا دن ہے۔یہ ایک الگ سوال ہے اور لمبا مضمون ہے۔غرض یہ دن خوشی کے ہیں۔خوشیوں میں لوگ فرائض کو بھول جایا کرتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ خوشیوں میں ذمہ داریاں بڑھ جایا کرتی ہیں۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آپ پر ہزار ہزار رحمتیں اور برکات ہوں اور سلام و صلوة و برکات آپ پر نازل ہوں آپ نے کیا ہی احتیاط کی ہے اور ہمیں بچا لیا۔قرآن کریم میں ہے جو نعمت کا نا شکر گزار ہو اسے عذاب دوں گا۔حملہ آپ نے ہمیں بتلا دیا کہ کوئی خوشی ہو تم اس میں ضرور کچھ نہ کچھ عبادت کر لیا کرو۔شریعت میں ہر خوشی کے موقع پر عبادت کا حکم دیا ہے۔بچہ پیدا ہوتا ہے تو اور لوگ تو گانا بجانا اور دیگر بدعات کرنی شروع کر دیتے ہیں لیکن ایک مسلمان کو حکم ہے کہ بچہ پیدا ہو تو اُس وقت اس کے کان میں اللہ کا نام ڈالو۔اَللهُ أَكْبَرُ اس کے کان میں پھونکو ۱۸ء کہ تم خدا کی عبادت کرنا اور کوئی خوشی آئے اسے خدا تعالیٰ کے احکام کے ماتحت رکھنا۔شادی کا وقت آتا ہے اُس وقت خطبہ نکاح رکھا جس میں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَ نَسْتَعِيْنُهُ رکھا۔پھر اس کے بعد بعض آیات قرآنی پڑھی جاتی ہیں۔جن میں بار بار اتَّقُوا اللَّهَ اتَّقُوا اللَّهَ لے آتا ہے۔پھر جب وہ بیوی کے پاس جاتا ہے اس وقت بھی عبادت رکھی اور فرمایا۔دعا مانگا کرو۔اَللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَيِّبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا ۲۰ کھانے کو بیٹھے۔بِسمِ اللهِ۔اس کھانا کھا کر سستی پیدا ہو جاتی ہے۔فرمایا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ ۳ کہو۔ہر حالت میں خدا کی حمد کرتے رہو۔کوئی خوشی اور کوئی راحت نہیں جس میں آپ نے عبادت اللہ تعالیٰ کی نہیں رکھی۔کیونکہ اگر انسان عبادت الہی نہ کرے اور کفران نعمت کرے۔تو قرآن شریف فرماتا ہے فَانِي أُعَذِّبُهُ عَذَابًا لَا أَعَذِّبُةَ أَحَدًا مِّنَ NANGALKANG - نبی کریم صل ال ماروی میمن نے خود ہمارے لئے راستہ صاف کر دیا۔اور ہمارے لئے اصول مقرر فرما دیئے۔گویا آپ نے علاج بتلا دیا کہ تم ہر ابتدائے امر پر بسم اللہ اور اس کے اختتام اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہو۔قرآن کریم میں آتا ہے۔وَاخِرُ دَعُونَهُم اَنِ الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ