خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 79

49 ہنس ہنس کر ان کے مرنے کا ذکر کیا۔پھر حضرت صاحب اور اس عورت میں کیا فرق تھا۔حضرت صاحب کے ہاں بھی موت ہوئی اور اس عورت کے بھی بلکہ اس کے ہاں تو تین چار موتیں ہو گئیں مگر وہ ہنستی ہی رہی۔بظاہر تو شاید کوئی کہے کہ وہ عورت زیادہ صابر تھی۔لیکن در حقیقت یہ بات نہیں کیونکہ حضرت صاحب کا جو صبر تھا وہ جس کے باوجود تھا اور اس عورت کا صبر یا اس کا جو بھی نام رکھیں بغیر حس کے تھا۔اس کو بیماری تھی کہ وہ ہر ایک صدمہ میں اسی حالت کا اظہار کرتی۔مگر حضرت صاحب حس رکھتے تھے یہی وجہ تھی کہ تمام رات بیمار کی تیمار داری میں صرف کر دیتے تھے۔اور شب بھر خدمت کرتے تھے۔مگر اس احساس کے باوجود جب وہ فوت ہوا تو آپ بے صبری ظاہر نہیں کرتے بلکہ صبر کامل دکھاتے ہیں اور اس عورت کو اس کا احساس اہی نہ تھا۔پس عید کا یہ مطلب نہیں کہ انسان بے حس ہو جائے اور خواہ اسے کتنی تکلیف ہو اس کا اسے احساس ہی نہ ہو بلکہ جس ہو اور پھر خوشی ہو تو یہ عید ہوگی۔اسلام کے اگر کانٹا لگے تو اس کے دل میں نشتر لگے مگر ساتھ ہی یہ ہو کہ وہ یقین رکھے کہ یہ خدا کا دین ہے وہ اس کی نصرت کے سامان خود کرے گا اور ہمارا تعلق ایک مقتدر اور طاقتور ہستی سے ہے جب یہ دونوں باتیں جمع ہو جائیں کہ جس بھی ہو اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں پر کامل بھروسہ بھی تو اس وقت عید ہوتی ہے۔اور جو شخص بے حس ہو اس کو سمجھو کہ وہ مر گیا کیونکہ حق مُردے ہی میں نہیں ہوتی۔لیکن اگر آفتوں میں اضطراب ہے اور تم اپنے دلوں میں گھبراہٹ پاتے ہو اور تم مصیبت کو اپنے لئے ایسی خیال کرتے ہو کہ اب ہمیں کوئی نہیں بچا سکتا اور اب ہماری مدد نہیں ہو سکتی تو بھی سمجھ لو کہ تمہارا ایمان باطل ہو گیا۔ایمانِ کامل یہ ہے کہ ایک طرف تم دیکھ رہے ہو کہ یہ ابتلاء اور یہ مصائب تمہاری کمر توڑنے والے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی تمہیں خدا کی قدرت پر ایمان کامل ہو کہ وہ ضرور کامیابی دے گا۔در حقیقت عید یہی ہے کہ تمہیں زبردست احساس ہو اور تم ذرا سی بات کو بھی محسوس کرو مگر ساتھ ہی خدا کی قدرت پر ایمان رکھو اور کسی آفت سے نہ گھبراؤ۔اللہ تعالی ہمارے سب دوستوں کو وہ مقام عنایت فرمائے جس میں ایک طرف وہ درد ہو جو خدا کے لئے ہوتا ہے اور جس کے بغیر کوئی مومن مومن نہیں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی معرفت ہو اور ہمیں درمیانی مقام عنایت فرمائے اور اسلام کی کامیابی دکھائے۔ہماری یہ