خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 80

عید بے مغز عید نہ ہو بلکہ ایسی عید ہو جو عملی جامہ پہنے اور ہماری عید ہمارے جسموں ہی کی عید نہ ہو بلکہ روحوں کی بھی ہو۔جب حضور دوسرے خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے تو فرمایا۔رمضان کا مہینہ چٹی اور بیگار کے طور پر نہیں ہو تا بلکہ یہ مہینہ ورزش کے لئے آتا ہے۔کوئی ہوشیار طالب علم مدرسہ کو چھٹی نہیں سمجھتا۔تم اس کو روحانیت کا مدرسہ سمجھو۔مدرسہ میں تمہیں بیگار اور چٹی کے طور پر داخل نہیں کیا جاتا بلکہ تمہیں عادی بنایا جاتا ہے کہ مدرسہ میں پڑھ کر تم آئندہ خود بخود پڑھنے لکھنے کے اہل ہو جاؤ۔اسی طرح رمضان تمہیں سبق دینے آتا ہے کہ تم باقی سال میں اسی طرح کرو جس طرح رمضان نے سکھایا ہے۔جب مدرسہ یا کالج سے چھٹی ہوتی ہے تو سمجھدار طالب علم یہ نہیں سمجھتے کہ ہم ایک بیگار سے آزاد ہوئے ہیں بلکہ وہ ان ہدایتوں پر کاربند رہتے ہیں جو انہیں کالج میں دی جاتی ہیں۔اسی طرح رمضان کے بعد جو تمہیں چھٹی دی گئی ہے اس میں رمضان کے دیئے ہوئے سبقوں پر عمل کرو۔ے انسائیکلو پیڈیا ریلیجن اینڈ ایتھکس جلد ۵ صفحه ۸۶۷ تا ۸۷۱ استثنا باب ۱۶ آیت ۱ تا ۱۶ یوحنا باب ۱۰ آیت ۲۲ انسائیکلو پیڈیا ریلیجن اینڈ ایتھکس جلد ۵ صفحہ ۸۷۲ الفضل ۲۸ جون ۱۹۲۰ء) ه انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ افریقہ 673738۔2۔Story of Nations Vol انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا 232۔Vol۔9P زیر لفظ نجی ک مفردات امام راغب زیر لفظ "عود" اصابه جلد ۳ صفحه ۲۷۹ الفاتحة : ا التوبة :۴۰ و بزم صوفیہ تذکرہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء صفحه ۲۰۸ مصنفہ سید صباح الدین عبد الرحمن ایم اے مطبع معارف اعظم گڑھ ۱۹۴۹ء الله بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع سیرت المہدی حصہ اول صفحه ۹۳ تا ۹۸ - تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۲۹۵ تا ۲۹۶