خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 503 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 503

۵۰۳ نیچے سب دنیا کو جمع کرنے کی کوشش کریں۔بے شک پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تغیر ایک دن واقعہ ہو کر رہے گا لے اور دنیا خدا تعالیٰ کے آستانہ پر اپنا سر جھکا دے گی۔مگر پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے دعاؤں اور قربانیوں اور جدوجہد سے کام لینا بھی ضروری ہوتا ہے۔پس ہمیں اپنی تبلیغی مساعی کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا میں بلند سے بلند تر کرتے چلے جانا چاہئے کیونکہ اس میں ہماری عزت ہے اور اسی سے محمد رسول اللہ علیم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو نیکی اور تقویٰ کے ساتھ ہمیشہ خدمت اسلام کی توفیق بخشے اور آپ کی نسلوں میں بھی سچا ایمان پیدا کرے تاکہ قیامت تک خدائے واحد کا نام بلند ہوتا رہے اور قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام مذاہب کے جھنڈوں سے اونچا لہراتا رہے۔اللَّهُمَّ أَمِين الفضل ۵ اپریل ۱۹۶۵ء) صحیح بخاری كتاب العيدين باب التكبير ايام منى۔۔۔۔۔۔الخ۔صحیح بخاری كتاب العيدين باب فضل العمل في ايام التشريق تذكرة اشهار تین صفحه ۶۴-۶۵- تجلیات الیہ صفحہ ۳۱-۳۲، تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۸