خطبات محمود (جلد 1) — Page 264
۲۶۴۔انہیں اجازت دے دی لیکن آپ جب رسول کریم میلی لی لی لی لیک کی مجلس سے اٹھ کر باہر آئے تو دیکھا کہ ایک جگہ کفار کی مجلس لگی ہوئی ہے اور مکہ کے بڑے بڑے عمائد رسول کریم ملی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ان سے برداشت نہ ہو سکا اور انہوں نے زور سے ANAL NAWALANA AND AND A الله مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ۔ایسے شدید دشمنوں کے پاس جنہیں اپنی طاقت و قوت پر بھی بہت گھمنڈ تھا جب انہوں نے بلند آواز سے کلمہ پڑھا تو کفار کو جوش آگیا اور انہوں نے آپ کو اتنا مارا کہ آپ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے۔حضرت عباس نلہ کہیں پاس سے گذرے تو انہوں نے کفار سے کہا غفار قبیلہ سے تمہارے پاس غلہ آتا ہے اگر تم اسے نہ چھوڑو گے اور اس کی قوم نے اس کا ساتھ دیا تو تمہارے پاس غلہ آنا بند ہو جائے گاللہ اور تم بھوکے مرجاؤ گے اس لئے بہتر ہے کہ اسے چھوڑ دو۔آخر بڑی مشکلوں سے انہوں نے حضرت ابوذر کو ان کے ہاتھ سے چھڑایا۔وہ گھر گئے اور چند دن فکوریں کرتے رہے۔جب آرام آگیا تو باہر نکلے اور دیکھا کہ کفار کی پھر ایک مجلس لگی ہوئی ہے اور وہ رسول کریم میں سری دیوی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں انہیں پھر جوش آگیا اور وہ بلند آواز سے کہنے لگے۔اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللَّهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ انہوں نے پھر آپ کو مارا اور شدید طور پر زخمی کر دیا۔وہ پھر گھر میں زخموں کا چند دن علاج کرنے کے بعد جب باہر نکلے تو اسی طرح ایک اور مجلس میں انہوں نے بلند آواز سے اپنے اسلام کا اظہار کر دیا اور لوگوں نے پھر انہیں مارا۔اب دیکھو یہ ایک لذت تھی جو انہیں آرہی۔تھی اور جس کے نتیجہ میں وہ بار بار اپنے اسلام کا ذکر کرتے اور بار بار لوگوں سے مار کھاتے اور رسول کریم میل اور مولی کی طرف سے انہیں اس بات کی اجازت تھی کہ وہ اپنے اسلام کو چھپائیں لیکن عمل کی لذت کی وجہ سے وہ اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے اور انہوں نے ماریں کھائیں۔اسی طرح رسول کریم میں ایل ایلامی کے زمانہ میں ایک بچہ تھا بارہ تیرہ سال اس کی عمر تھی کہ وہ مسلمان ہو گیا۔وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بچہ تھا لیکن چونکہ وہ مسلمان ہو گیا اور اس کے ماں باپ سخت متعصب تھے اس لئے جب کھانا کھانے کا وقت آتا تو اُس کی ماں اس کے آگے اس طرح روٹی پھینک دیتی جس طرح کتے کے آگے روٹی پھینکی جاتی ہے برتن میں وہ اس لئے رکھ کر نہ دیتی کہ اس طرح بر تن پلید ہو جاتا ہے۔آخر جب اسلام پر وہ مضبوطی سے قائم رہا تو اسے ماں باپ نے گھر سے نکال دیا اور کہا یا تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جانا چھوڑ دے یا گھر سے چلا جا۔اس نے گھر چھوڑ دیا اور غالبا حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلا گیا۔سالہا سال کے