خطبات محمود (جلد 1) — Page 207
کیونکہ سب سے زیادہ رونا اسی وقت آتا ہے جب دوسرے تو خوشی منا رہے ہوں مگر خود انسان اس میں حصہ نہ لے سکے۔جدائی کی گھڑیاں ہمیشہ ہی شاق ہوتی ہیں۔لیکن عید کے دن وہ اور بھی زیادہ شاق ہو جاتی ہیں جب وہ بھائی کو اپنے بھائی سے ملتا دیکھتا ہے، جب وہ دوست کو دوست سے ملتے دیکھتا ہے، جب وہ باپ کو بیٹے سے اور بیٹے کو باپ سے ملتے دیکھتا ہے تو اس کے دل سے ایک آہ نکلتی ہے۔ایک کمزوری آہ ایک ضعیف ہی آہ مگر اس لئے نہیں کہ اس کا درد بہت زیادہ نہیں بلکہ اس لئے کہ درد نے اسے اس قدر نڈھال کر دیا ہے کہ اب وہ بلند آواز سے آہ بھی نہیں کر سکتا۔وہ دیکھتا ہے کہ سب اپنے اپنے محبوبوں سے مل رہے ہیں لیکن میں اپنے محبوب سے نہیں مل سکا۔وہ جس کے دل میں خدا کی محبت نہیں وہ تو اپنے عزیزوں سے مل کر خوش ہو سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ یہی عزیز تھے جن سے ملنا میرا مقصد تھا مگر جس کا خدا محبوب ہے وہ جب اپنے بیوی بچوں عزیزوں اور دوستوں کو خوش ہوتے دیکھتا ہے تو ان کی خوشی اس کے دل میں بجائے خوشی کے حسرت اور بجائے راحت کے رنج و الم کے جذبات پیدا کر دیتی ہے۔وہ حیران ہوتا ہے کہ میں کسن مصیبت میں پھنس گیا۔وہ اپنا قدم بڑھانا چاہتا ہے مگر نہیں اٹھتا وہ نہ آگے بڑھ سکتا ہے نہ پیچھے ہٹ سکتا ہے اس شخص کی عید سے زیادہ غمناک اور رنجیدہ اور کوئی گھڑی نہیں ہو سکتی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک واقعہ لکھا ہے ان کے سامنے ایک دفعہ نہایت ہی عمدہ کھانا پکا کر رکھا گیا۔میدے کی نرم نرم روٹیاں تھیں جو ان کے سامنے لائیں گئیں۔اس زمانہ کے لحاظ سے یہ نئی چیز تھی کیونکہ عرب لوگ جب باہر نکلے اور انہوں نے دوسرے ملکوں کو فتح کیا تو ان فتوحات کی وجہ سے میدہ عرب میں آنے لگا۔ورنہ عرب میں میدہ نہیں ہو تا تھا۔میدہ کی نرم نرم روئی جب ان کے سامنے رکھی گئی تو وہ روٹی کھائی جاتی تھیں اور روتی جاتی تھیں۔ایک عورت کہتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا آپ روتی کیوں ہیں کھانا تو بڑا اچھا ہے۔حضرت عائشہ رب نے کہا کھانا اچھا ہونا ہی میرے لئے وبال جان بن گیا ہے اور میرے گلے سے نیچے نہیں اتر تا بلکہ پھنس پھنس جاتا ہے۔مجھے آج خیال آ رہا ہے کہ رسول کریم میں دو یا تیاری کے وقت چکیاں نہیں تھیں ہم پتھروں پر جو کوٹ لیتے اور ہتھیلیوں پر پھونک کر اس کی بھوسی اڑا دیتے اور جو کچھ باقی بچتا اس کی روٹی پکا کر کھا لیتے۔لاء مجھے خیال آتا ہے کہ اگر یہ نعمتیں جو ہمیں آج رسول کریم م ل ا ل لیلی کی وجہ سے حاصل ہیں اس وقت ہو تیں جب رسول کریم میں لی اور موجود تھے تو میں یہ میدے کی روٹی آپ کو پکا کر کھلاتی۔