خطبات محمود (جلد 1) — Page 123
١٢٣ لانے میں ہو اور خوش ہو کہ پیشگوئی کے پورا کرنے میں ہمارا اسی طرح حصہ ہو جس طرح ماں اور باپ کا حصہ بچہ میں ہوتا ہے اور جس طرح ماں بچہ کو دیکھ کر خوش ہوتی ہے اسی طرح عید کو کر ہم خوش ہوں کہ ہمارا حصہ بھی عید لانے میں ہے۔فتوحات ہماری مقصود نہ مموں اور نہ ہی کسی ترقی کی ہم کو خوشی ہو بلکہ خوشی ہو تو اس بات کی کہ خدا کی پیشگوئی پوری ہوئی۔یہ پیشگوئی پوری ہوگی اور ضرور ہوگی لیکن ڈر یہی ہے کہ اس وقت روحانیت ایسی نہ ہوگی جیسی نبی کے زمانہ کے قرب میں ہوتی ہے اس لئے میں دعاء کرتا ہوں اور ہم اس عید یعنی ترقی کے زمانے میں تکبر میں ، غرور میں ، عیاشی میں، دوسروں کے حق مارنے میں مبتلاء نہ ہوں بلکہ آگے سے بھی اعلیٰ اخلاق دکھائیں اور خدا کے کامل فرمانبردار ہوں تاکہ وہ عید کا دن بھی ہمارے لئے رمضان کے مہینے کی طرح بابرکت ہو۔آمین الفضل مؤرخہ ۳۔جون ۱۹۲۴ء) صحیح بخاری کتاب العيدين باب سنة العيدين لاهل الاسلام صحیح بخاری کتاب العيدين باب الخطبة بعد العيد صحیح بخاری کتاب الصوم باب رؤية الهلال ملفوظات جلدی صفحه ۱۵۵ هود : ۱۱۴ بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبى صلى الله عليه وسلم يكون في رمضان که بخارى كتاب الصوم باب فضل من قام رمضان تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۵۶۴ و القدر : ۲ تا ۶ بخاری کتاب المناقب باب سدوا الباب الاباب ابي بكر الى القدر : ٢ البقرة : ۲۱۵ یہ حضرت حسان بن ثابت کے اشعار ہیں جو آپ نے حضور میل (فداہ روحی) کی وفات پر کہے۔(السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ ۳۹۷ حاشیہ مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر مصر ۱۹۳۵ء)