خطبات محمود (جلد 1) — Page 495
۴۹۵ اور ان پر توحید پر قائم کر دیا یہاں تک کہ وہ لوگ جو رات دن شرک میں مبتلاء تھے اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔چنانچہ جن لوگوں نے فتح مکہ سے قبل مسلمانوں پر بڑے بڑے سخت ظلم کئے تھے ر گندے۔ے حملے کئے تھے جیسے ہندہ کہ جس نے بعض مسلمان شہیدوں کے کلیجے نکلوا کر انہیں کچا چبا لیا تھا۔ان کے متعلق فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم میں اور ہم نے حکم دیا کہ وہ جہاں کہیں ملیں انہیں قتل کر دیا جائے۔ہندہ بڑی ہوشیار عورت تھی۔جب رسول کریم م نے عورتوں کی بیعت لینی شروع کی تو ہندہ چادر اوڑھ کر ان میں شامل ہو گئی۔جب آپ نے بیعت لینی شروع کی اور فرمایا کہو ہم زنا نہیں کریں گی چوری نہیں کریں گی ، شرک نہیں کریں گی تو ہندہ بے اختیار بول اٹھی اور کہنے لگی یا رسول اللہ کیا اب بھی ہم شرک کریں گی۔آپ اکیلے تھے اور ہم سارا عرب آپ کے مخالف تھے۔آپ نے توحید کی تعلیم دینی شروع کی اور ہم نے ۳۶۰ دیوتاؤں کی تائید کرنی شروع کی۔مگر باوجود اس کے کہ سارا عرب پ کے مارنے پر تلا ہوا تھا آپ اکیلے خدا کے ساتھ جیت گئے اور ہم اپنے ۳۶۰ دیوتاؤں کے ساتھ ہار گئے کیا اس کے بعد بھی ہم شرک کر سکتی ہیں۔وہ چونکہ آپ کی رشتہ دار تھی اس لئے آپ نے اس کی آواز کو پہچان لیا اور فرمایا ہندہ ہے؟ وہ عورت بڑی دلیر تھی اس نے کہا یا رسول اللہ ! اب آپ کا مجھ پر کوئی اختیار نہیں اب میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکی ہوں اور خدا تعالیٰ کی پناہ میں آچکی ہوں اور مسلمان ہونے کی وجہ میرے سارے پچھلے گناہ معاف ہو چکے ہیں کیونکہ اسلام انسان کے سارے پچھلے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اب آپ مجھے میرے کسی پچھلے گناہ کی وجہ سے سزا نہیں دے سکتے۔رسول کریم میں اللہ نے فرمایا تم ٹھیک کہتی ہو۔تو دیکھو وہ عورت جو توحید کی اتنی مخالف تھی کہ مسلمان شہیدوں کے کلیجے دوسروں سے چروا کر کچا چبانے کے لئے تیار ہو جاتی تھی وہ کہتی ہے کہ ہم ایسے بیوقوف تھوڑے ہیں کہ باوجود یہ نمونہ دیکھنے کے کہ آپ اکیلے خدا کے ساتھ غالب آگئے اور ہمارے ۳۶۰ دیو تا با وجود ساری طاقت اور قوت کے اور باوجود سارے عرب کی مجموعی تائید کے ہار گئے پھر بھی ہم شرک کریں گی اب اس کے بعد توحید کا کون انکار کر سکتا ہے۔تو دیکھو رسول کریم ملی ای ریلی کی صداقت کا یہ کس قدر زبردست نشان تھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں ہی دیکھ لیا کہ توحید اور اسلام کے شدید ترین دشمن کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو گئے اور پھر انہوں نے قربانیوں کے ایسے شاندار نمونے دکھائے کہ ان کی مثال دنیا کے پردہ پر نہیں ملتی۔وہی ہندہ جو ایک وقت میں کفار کو اکسایا