خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 147

سے۔ہے اسے کچی عید نہیں کہہ سکتے۔بچی عید روحانی طور پر کھینچنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔اس بات کو مد نظر رکھ کر اگر غور کرو تو معلوم ہو گا کہ عید منانے کا استحقاق صرف احمدی جماعت کے لئے ہی ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا دروازہ جو بند پڑا تھا اس کے لئے کھول دیا ہے اسے اور پھر ہمارے لئے ممکن بنا دیا ہے کہ ہم دنیا کو کھینچ کر اپنے ساتھ ملالیں۔لوگ کس طرح کھینچ سکتے ہیں روحانیت کے ذریعہ یا دلائل۔اور دنیا سے روحانیت مفقود ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سچا تعلق پیدا کیا۔اور حقیقی دلائل بھی موقوف ہو چکے ہیں سوائے اس کے کہ جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چشمہ سے پانی پیا۔عیسائیت اگر لوگوں کو کھینچ رہی ہے تو دنیوی زیب و زینت کی وجہ سے ورنہ کون سے دلائل ہیں عیسائیت کے پاس جو دلائل کہلا سکنے کے مستحق ہیں۔یہی حال ہندو ازم ، آریہ دھرم ، بدھ مذہب ، سکھ دھرم وغیرہ کا ہے۔پھر مسلمان کہلانے والوں کے پاس کیا ہے۔قرآن کریم دنیا میں موجود ہے مگر ان کے لئے بند پڑا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمارے لئے ہی کھولا گیا ہے۔۳۲ پس اگر خدا تعالیٰ سے اجتماع کا امکان ہے تو ہمارے لئے ہی ہے اور اگر دنیا کو اپنے ساتھ ملا لینے کا امکان ہے تو وہ بھی ہمارے لئے ہی ہے۔آگے یہ ہماری ہمتوں اور ارادوں پر منحصر ہے کہ اس بارے میں ہم کیا کرتے اور کس قدر کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر بہر حال ہمارے لئے امکان ہے اوروں کے لئے یہ بھی نہیں۔اگر کچی عید حاصل ہو سکتی ہے تو احمدیوں کو ہی ہو سکتی ہے۔باقی یہ ہمارا کام ہے کہ جو دیوار ہمارے راستہ میں ہے اسے توڑ دیں اوروں کے لئے ممکن نہیں جب تک وہ بھی احمدیت میں داخل نہ ہو جائیں اور ان دلائل کو اخذ نہ کر لیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں۔ہم میں سے بہت ہیں جنہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے حقیقی عید میسر ہے۔خدا ان سے راضی ہے اور وہ خدا سے راضی ہیں۔۳۳، اور خدا تعالیٰ نے ان میں وہ قوت اور طاقت رکھ دی ہے جس سے بنی نوع انسان کو کھینچ رہے ہیں۔مگر ابھی بہت سے ایسے ہیں جن سے خدا تعالیٰ راضی نہیں ہوا اور انہوں نے خدا تعالیٰ کو راضی نہیں کیا وہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش نہیں کرتے۔پس میں سب دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اس کے لئے کوشش کریں تا خدا تعالیٰ ان کے لئے کچی عید لائے۔اور جس طرح بڑوں کے لئے عید حقیقی عید ہے اسی طرح چھوٹوں کے لئے بھی ہو اور