خطبات محمود (جلد 1) — Page 9
(۲) فرموده ۳- ستمبر ۱۹۱۳ء بمقام قادیان حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی طبیعت بہ سبب درد پسلی علیل رہی لیکن اب آرام ہے نماز عید کے واسطے مسجد میں تشریف لے گئے تھے مگر حضور کے حکم سے حضرت صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود صاحب نے خطبہ عید پڑھا اور نماز پڑھائی خطبہ میں آپ نے فرمایا کہ انسان کو حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرے مگر اس قدوس کی تسبیح وہی کر سکتا ہے جو اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کرے اور یہ بات مشق اور ریاضت سے حاصل ہوتی ہے جیسا کہ دنیوی ہنر میں جب تک انسان بار بار اپنے کام میں محنت کے ساتھ مشق نہ کرے تب تک صفائی پیدا نہیں ہو سکتی یہی حال باطنی صفائی کا ہے"۔اخبار بدر ۱۱۴۔ستمبر ۱۹۱۳ء) خلیفة المسیح الاول حضرت مولوی نور الدین صاحب ۱۸۴۱/۴۲ء ۱۹۱۴ء بیعت ۱۸۸۹ء خلافت ۱۹۰۸ء تا مارچ ۱۹۱۴ء