خطبات محمود (جلد 1) — Page 501
۵۰۱ اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ خدا تعالٰی ہماری جماعت پر فضل نازل کرے اور اپنی رحمت کے دروازے ہمارے لئے کھول دے۔ وہ ہماری کمزوریوں کو معاف کرتے ہوئے اپنی طاقت میں سے ہمیں کچھ طاقت بخشے تاکہ ہم صحیح طور پر اسلام کی خدمت کر سکیں اور تبلیغ اسلام کے کام کو سر انجام دے سکیں اور ہماری زندگیوں کا کوئی لمحہ ایسا نہ ہو جو ناکارہ اور غیر مفید ہو۔ (الفضل ۲۸۔ اپریل ۱۹۵۹ء) I مجانی الادب ۳ بحواله دروس الادب صفحه ۹۰ یہ حادثہ حضور کی کار کو سندھ کے سفر میں پیش آیا۔ تفسیر صغیر: قرآن کریم کا با محاورہ اردو میں ترجمہ اور مختصر تفسیر جو حضور نے اپنی بیماری کے ایام میں مکمل کی۔ تاریخ طباعت بار اول ۱۹۵۷ء