خطبات محمود (جلد 1) — Page 305
۳۰۵ نازک معاملہ ہے اور کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنے دوست شاگرد ہمسایہ یا متعلقین کے لئے ایسی باتیں بیان کر سکتا ہوں کہ پھر ان کو تشریح کی کوئی ضرورت نہ رہے اور کام آپ ہی آپ چلتا رہے۔ہدایات خواہ کتنی مفصل کیوں نہ ہوں پھر بھی کئی پہلو ایسے نکل آئیں گے کہ انسان کو قیاسات سے کام لینا پڑے گا اور وہاں غلطی کا امکان رہے گا اس لئے کوئی ایسی چیز ہونی چاہئے جو ایسی غلطیوں کو آپ ہی آپ ٹھیک کرتی رہے۔میں نے دیکھا ہے بعض نہایت واضح مسائل ہوتے ہیں مگر ان میں بھی اجتہاد کی چھوٹی سی غلطی سے کیا کی کیا صورت بن جاتی ہے۔اسی رمضان میں ہمارے گھر میں ہی ایک ایسا مسئلہ پیش ہوا۔ہمارے گھر کا ایک فرد بیمار تھا بیچ میں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں آج روزہ رکھوں گی۔شاید اللہ تعالیٰ نے یہ مسئلہ ہی حل کرانا تھا جو یہ صورت پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج ستائیسواں روزہ ہے میں رکھ لیتی ہوں مگر ستائیسواں روزہ جمعہ کے روز تھا کسی نے ان سے کہا کہ جمعہ کا اکیلا روزہ رکھنا تو جائز نہیں۔اب یہ بات غلط بھی ہے اور صحیح بھی۔ایک شخص جو رمضان میں بیمار ہے اگر جمعہ کے روز اس کو افاقہ ہو تو اس کا اس روز روزہ رکھنا نا جائز نہیں۔یہ ممانعت نفلی روزہ کے متعلق ہے۔۸ میں نے ان سے کہا کہ آپ کے لئے یہ مسئلہ نہیں کہ جمعہ کے روز علیحدہ روزہ رکھنا جائز ہے یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ بیمار کے لئے روزہ جائز نہیں ہے ؟ اور جس روز اسے صحت ہو ضرور روزہ رکھنا چاہئے۔یہ نہیں کہ اگر ایک شخص جو باقی رمضان میں بیمار ہو کسی جمعہ کے روز اچھا ہو تو اس روز روزہ نہ رکھے۔رمضان کا تو ہر دن فرض ہوتا ہے اور اس میں جس دن بھی کوئی شخص اچھا ہو اسے روزہ رکھنا چاہئے۔وہ دن اگر جمعہ کا ہو تو بھی روزہ رکھنا چاہئے۔مگر بعض لوگوں نے نادانی سے یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے کہ جمعہ کا روزہ خواہ رمضان کا ہو اکیلا رکھنا جائز نہیں حالانکہ اس میں یہ وضاحت ضرور ہونی چاہئے کہ یہ نفلی روزوں کے متعلق ہے۔اگر کسی شخص کے حالات ایسے ہیں کہ وہ صرف جمعہ کو ہی رمضان کا روزہ رکھ سکتا ہے تو اسے ضرور رکھنا چاہئے۔فرض کرو ایک شخص سفر پر ہے وہ جمعہ کو گھر پہنچا اور ہفتہ کو اسے پھر سفر پر روانہ ہوتا ہے تو اسے اس جمعہ کا روزہ ضرور رکھنا چاہئے کیونکہ یہ فرض روزے ہیں اور ان کا ہر دن فرض کی ہے مگر بعض مولویوں نے غلطی سے یہ مسئلہ بنا دیا ہوا ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ خواہ کتنی شرائط لگا دیئے جائیں اجتہاد کی صورت میں غلطیوں کا امکان پھر بھی باقی رہتا ہے اور اس لئے