خطبات محمود (جلد 19) — Page 863
خطبات محمود ۸۶۳ سال ۱۹۳۸ء اخبارات میں بڑا شور اٹھا کہ اس کی خط و کتابت کسی شخص سے پکڑی گئی ہے۔الفضل کا ایڈیٹر میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ فلاں ہندو کی لڑکی کے خطوط پکڑے گئے ہیں۔یہ واقعہ ایسا مشہور ہے کہ باوجود اس کے کہ کئی سال کا عرصہ گزر چکا ہے اب تک بھی کبھی کبھی اخبارات میں اس کی طرف اشارہ کر دیا جاتا ہے چنانچہ آٹھ دس دن ہوئے ایک ہندو اخبار میں نے کھولا تو کی اس میں ایک مقام پر اس لڑکی کا ذکر تھا اور لکھا تھا کہ اس کے فلاں سے تعلقات تھے اور گواس نے نام بھی لکھ دیئے اور بیسیوں اخبارات میں بھی یہ بات آ چکی ہے مگر میں اب بھی یہ پسند نہیں کی کرتا کہ ان کے نام لوں، تو الفضل کا ایڈیٹر میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یہ شخص سلسلہ کا سخت مخالف ہے۔اب خدا نے ہمیں ایک موقع عطا کیا ہے اس کی لڑکی کے خطوط پکڑے گئے ہیں بہتر ہے کہ ہم بھی اس واقعہ کا اپنے اخبار میں ذکر کر دیں۔میں نے اسے کہا بیشک خدا تعالیٰ نے تمہیں یہ موقع دیا ہے مگر یہ موقع خدا تعالیٰ نے تمہیں اپنی شرافت کے اظہار کا دیا ہے تمہیں چاہئے کہ تم اس کے خلاف پروٹسٹ کرو کہ ایک مسکین اور بے کس لڑکی کے خلاف اخبارات میں جو پراپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ نہایت ہی کمبینہ پن اور اخلاق سے گرا ہوا فعل ہے۔چنانچہ ہمارے اخبار میں عام اخبارات کے رویہ کے خلاف پروٹسٹ کیا گیا مگر اس ہندو لیڈر نے ہمیں اس کا یہ بدلہ دیا کہ جب مستریوں کا فتنہ اُٹھا تو اس نے ہمارے خلاف خوب لکھا۔مجھے جب اس کا علم ہوا تو مجھے بڑی خوشی ہوئی اور میں نے سمجھا اب کسی شریف آدمی کے سامنے بھی یہ دونوں باتیں رکھ دی جائیں کہ ہم نے اس سے کیا سلوک کیا اور اس نے ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا تو یقیناً ہماری ہی فتح ہوگی اور ہر شریف انسان کے دل میں ہماری عزت اور عظمت بیٹھ جائے گی۔آجکل بھی اس کے بیٹے کے متعلق اخبارات میں بعض حملے ہوئے تو ہمارے اخبار نے میرے اسی حکم کے مطابق جو میں نے اس وقت دیا تھا اس کے متعلق کچھ نہیں لکھا حالانکہ جس طرح وہ ہمارے خلاف ہمیشہ لکھتا رہتا ہے، اس کے لحاظ سے اگر وہ چاہتے تو وہ خود بھی اس واقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس کے خلاف لکھ سکتے تھے مگر انہیں چونکہ میری پالیسی کا علم تھا اس لئے انہوں نے اس کے متعلق کچھ نہیں لکھا اور میں سمجھتا ہوں اگر پھر بھی کبھی اس پر یا اس کے خاندان کے کسی فرد پر کوئی غیر شریفانہ حملے ہوئے تو ہم کبھی حملہ کرنے والوں کی حمایت نہیں کریں گے اور کبھی