خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 734 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 734

خطبات محمود ۷۳۴ ۳۴ سال ۱۹۳۸ اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے آئندہ نسلوں کی اصلاح نہایت ضروری ہے فرموده ۲۸ /اکتوبر ۱۹۳۸ء بمقام دہلی ) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - ہر ایک قوم کے کچھ آداب ہوتے ہیں جن کو اگر وہ ملحوظ نہ رکھے تو اپنے ماحول کو کبھی درست نہیں کر سکتی۔میں آج کا مضمون بیان کرنے سے قبل یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد میں ایسے مواقع پر جب کہ خطبہ ہورہا ہو یا کوئی تقریر کی جارہی ہو چھوٹے بچوں کو پیچھے بٹھانے کا ارشاد فرمایا ہے تا کہ ان کے شور وغل سے وہ مقصد ضائع نہ ہو جائے جس کو کی حاصل کرنے کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہماری عبادتیں میلہ نہیں ہیں اور نہ ان کی یہ غرض ہے کہ محض ان سے وقتی سُرور حاصل کیا جائے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عُرسوں نے لوگوں کو یہ عادت ڈال دی ہے کہ ایسے موقعوں کو کھیل اور تماشہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے نہ کہ کسی سنجیدگی کی نظر سے اور جب بچپن سے ہی ان اجتماعات کے متعلق یہ خیالات دلوں میں راسخ ہو جا ئیں کہ وہ تماشہ ہیں تو پھر ایسے موقعوں سے سنجیدگی اور پوری توجہ کے ساتھ کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب ایسی مجالس ہوں تو بچے پیچھے رکھے جائیں کیونکہ اگر وہ لوگ جن کے مشوروں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا۔ہے