خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 476 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 476

خطبات محمود ۲۵ سال ۱۹۳۸ منافقین کی قسمیں اور اُن کی علامتیں (فرموده ۵ /اگست ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ” میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں منافقین کے متعلق بعض باتیں بیان کی تھیں اور بتایا تھا کہ منافق ہر جماعت میں ہونے ضروری ہوتے ہیں۔کبھی کوئی جماعت آج تک دُنیا میں ایسی نہیں بنی جس کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہو اور اُس میں منافق پیدا نہ ہوئے ہوں۔بعض لوگ نادانی سے یہ کہا کرتے ہیں کہ منافقت حکومت میں ہوتی ہے حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے اور روزانہ تجربہ کے بھی کچ خلاف ہے۔مذہبی جماعتوں کو جانے دو تم افراد کی دوستیوں کو لے لو۔کیا کوئی بھی شخص ایسا ہے جو یہ کہہ سکے کہ اُس کے کسی دوست نے اس سے کبھی دھوکا بازی نہیں کی اور دوست کی دھوکا بازی کو ہی منافقت کہا کرتے ہیں۔یعنی یوں ظاہر میں دوست ہو مگر اندر سے دشمنی اور شرارت کرتا ہو۔میں سمجھتا ہوں سوائے ایسے بے وقوف کے جو انسان کی حقیقت سمجھنے سے عاری ہو اور جس میں قوت فیصلہ نہ ہو ہر انسان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس نے بعض سے حُسنِ سلوک کیا ، ان کی وقتاً فوقتاً امداد کی اور ان سے ہر رنگ میں اچھا معاملہ کیا مگر وہ اندر ہی اندر سے اُس کے خلاف کوئی منصوبہ یا شرارت کرتے رہے۔بچوں میں یہی ہوتا ہے۔سکول کے لڑکے آپس میں دوستانہ تعلقات پیدا کرتے ہیں مگر ان میں بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض دفعہ ظاہر میں ایک دوست بنا ہوا ہوتا ہے مگر باطن میں وہ مخالف ہوتا ہے۔وہاں کونسی حکومت ہوتی ہے ؟ ہاں نظام