خطبات محمود (جلد 19) — Page 893
خطبات محمود ۸۹۳ ۴۱ سال ۱۹۳۸ (۱) قادیان کے غیر احمد یوں، ہندوؤں اور سکھوں کے حقوق اور کی حفاظت کی جائے۔(۲) قادیان ہجرت کر کے آنے سے قبل اجازت لینی چاہئے۔(۳) احمدی نوجوانوں سے وقف زندگی کا مطالبہ۔(فرموده ۱۶ / دسمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - (1) دد بعض ہمارے دوست اس بات کے شاکی رہتے ہیں کہ بعض دفعہ میں اپنی تقریروں یا خطبات میں بعض ایسی باتیں کہہ جاتا ہوں جن سے بعض دفعہ مخالف لوگ فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔کی میں ان دوستوں کے نقطۂ نگاہ کی بھی قدر کرتا ہوں لیکن اصلاح کے کام میں بعض دفعہ ایسی باتیں کہنی ضروری ہوتی ہیں خواہ دشمن اُن پر خوش ہی کیوں نہ ہو۔ہم نے جو اخلاقی معیار دُنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اس کی بنیاد ہمیں آج سے ہی رکھنی ہوگی اور جب تک ہم اس کی بنیادی